علمی فتنے

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 154

سیدی ابو الحسن الشاذلی فرماتے ہیں
العلوم على القلوب كالدراهم والدنانير في الأيادي ان شاء نفعك بها وان شاء اضرك بها
دِلوں پر علوم ایسے ہوتے ہیں جیسے ہاتھوں میں درھم و دینار ہوتے ہیں
اگر وہ چاہے تو تمہیں ان سے نفع پہنچائے اگر وہ چاہے تو تمہیں اس سے نقصان پہنچائے
❗ الطریق الی الله ❗
کمی کمین کو مال مل جائے یا علم مل جائے وہ لوگوں کو ان کے ذریعے رسوا کرتا ہے
اپنی بڑائی اور دوسروں کی برائی میں رہتا ہے
الله رب العزت سے ہمیشہ علمِ نافع مانگیں
علمِ نافع کا جامع امت کے لیئے عالمِ نافع اور علمِ غیر نافع کا جامع امت میں فتنے و فساد کا سبب بنتا ہے
مجھے تعجب ہوتا ہے تعلیم و تعلم سے وابستہ لوگ فتنوں کو کیوں بھول جاتے ہیں ؟
خیرالقرون سے دور ہوتا اور قیامت کے قریب ہوتا ہر زمانہ فتنوں کی کثرت سے زمانہ ہے پھر بھی علم والے فتنوں کی سمجھ بوجھ پر توجہ نہیں دیتے
علم والے فتنے میں مبتلاء ہوتے ہیں تو تاویل سے خود کو مطمئن کر دیتے ہیں یہ بھی ایک فتنہ ہے
علمی افراد کو فتنوں سے بچنا ہے تو تصوف پڑھیں اور ابن الجوزی کی کتاب تلبیس ابلیس لازمی پڑھیں
علمِ غیر نافع کے کثیر و باریک فتنے ہیں کہ بندے کو تباہ کر دیتے ہیں مگر بندہ خود کو ہدایت پر سمجھتا ہے
تعلیم و تعلم میں مشغول افراد پر حاوی فتنوں میں سے یہ چند ہیں
• علم پر اکتفاء عمل سے استغناء *فتنہ* ہے
• مال کی طمع و جمع *فتنہ* ہے
• نزاعی و اختلافی موضوعات پر مطالعہ *فتنہ* ہے
• مخصوص و محبوب علماء کی کتب پڑھنا اور حرفِ آخر سمجھنا علمی فتنہ ہے
• اپنے پڑھے بغیر محض تقاریر و بیانات اور سوشل میڈیا سے تحقیقی علم حاصل کرنے کی کوشش *فتنہ* ہے
زمانے کے فتنوں اور علمی فتنوں سے بچنے کے لیئے کثرت سے دعاء کیا کریں
فتنوں سے بچنے کا یہ واحد حل ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top