طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 110
عملیات کورس, تحریر کورس, حتی کہ خطابت کورس بھی سوشل میڈیا پر آ گئے ہیں
مسلمانوں سے حسنِ ظن رکھتے ہوئے کہتا ہوں ان کورسز والوں کی نیت درست ہوگی کم از کم رزقِ حلال کمانے کی نیت ہو تو سب سے افضل نیت ہے
مگر اے جانِ برادر
یہ بات اچھی طرح جان لے کہ کورسز سے صلاحتیں پیدا نہیں ہوتیں
آپ نے تحریر لکھنا سیکھنا ہے تو بس سادہ سا کورس جو میں عرض کروں وہی کریں
ان شاءاللہ فائدہ ہوگا
آپ نے شہد تیار ہوتا دیکھا ہے؟
کیسے مکھیاں ایک قطرہ بنانے کے لیئے میلوں اڑتی ہیں رنگ برنگے پھولوں کا رس چوستی ہیں
پھر آتے جاتے درود پاک پڑھتی ہیں تو اس کڑوے رس میں مٹھاس پیدا ہو جاتی ہے
بس آپ نے یہی کرنا ہے
تحریر میں نکھار کی چند وجوہات عرض کرتا ہوں
(1) کثیر اساتذہ سے علم حاصل کریں
جیسے امام اعظم کے تقریبا 1300 استاد تھے
یعنی کثیر اعلیٰ دماغ اپنے قیمتی تجربات آپ کے سامنے رکھیں گے تو آپ کا ذہن کھلے گا
(2) کثیر کتب کا مطالعہ
یہاں دلچسپ نکتہ بیان کرتا ہوں چالیس دن اس پر عمل کریں ان شاءاللہ لطف بھی آئے گا اور نہ صرف تحریر بلکہ اپنی شخصیت میں نکھار بھی پیدا ہوگا
کثیر کتب کا مکمل مطالعہ کرنا لازمی نہیں بلکہ روز دو چار عربی کتب گوگل سے ڈاؤن لوڈ کریں
یا فیضان اعلیٰ حضرت لائبریری بہترین ہے وہاں سے لیں
ان کتابوں سے ایک دو صفحے پڑھ لیں
یعنی روز نئی کتب نئے مصنفین کی ان کے حتی المقدور صفحات پڑھیں
یوں آپ کو گویا اکابر علماء کی صحبت اور مختلف پھولوں کا رس ملے گا
ان نکات کو نوٹ کریں تو اچھا ہے
رفتہ رفتہ آپ کے ذہن میں شہد تیار ہوتا جائے گا
❗ ایک ہی فن کی کتب نہ پڑھیں
علم تفسیر و حدیث و اسماء الرجال و تصوف و قصص و ادب وغیرہ
(3) اٹھنا بیٹھنا حقیقی زندگی میں اھل علم کے ساتھ رکھیں
سوشل میڈیا پر ان کو فرینڈ لسٹ میں جگہ دیں جو تعمیری سوچ اور تحقیقی ذہن رکھتے ہو
اور علمی تحقیقی گروپس جوائن کریں
یہ صحبت ہے اور صحبت ذہن کے دریچے کھولتی ہے
(4) روز آٹھ دس سطریں لکھنے کی مشق کریں
ورق پر لکھیں چالیسویں دن پہلے والے ورق کو ملاحظہ کریں تو شاید مسکرا اٹھیں کہ تب کیا تھا اب کیا ہوں
اوپر دوسرا نکتہ جو ہے اس کے مطابق اگر آپ سارا سال روز کچھ نہ کچھ پڑھیں روز نئی کتاب پڑھیں تو سال بھر میں سینکڑوں کتابیں پڑھ لیں گے
سینکڑوں کتابیں مطلب سینکڑوں علماء کا خالص علمی مواد ان کی بہترین عقل آپ نے پڑھی ہے
یقیناً آپ کی عقل میں بھی اضافہ ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
