طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 111
امام ابن جوزی نے فرمایا
عليك بالعزلة فهي أصل كلِّ خيرٍ واحذر مِن جليس السُّوء وليكن جلساؤك الكتب والنَّظر في سِيَر السَّلف
خود پہ تنہائی میں رہنا واجب کر لیں یہ تنہائی ہر بھلائی کہ جڑ ہے
اور ہر برے ہمنشین سے بچیں
آپ کی ہمنشین کتابیں ہونی چاہیے اور اسلاف کی سیرت پڑھنے کو لازم کر لیں
❗صيد الخاطر ❗
تین چیزیں بیان کی ہیں
اول تنہائی
دوم کتابوں کی صحبت
سوم فقہاء و محدثین و صوفیاء کے حالاتِ زندگی پڑھنا
یقین کریں یہ باتیں سونے سے قیمتی ہیں جو طالبِ علم ان تین باتوں پر ہمیشگی اختیار کرے گا وہ اپنے ہم سبق طلباء سے ممتاز و اعلی ہو جائے گا
یہ میرا دعویٰ ہے اور آزمائش شرط ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
