کھانا اور پہننا

اسلامی_طرزِتربیت 193

مصری کہاوت ہے

تناول الطعام كما تريد و ارتدِ الثياب كما يريد الناس
کھانا ویسا کھاو جیسا تم چاہتے ہو
اور کپڑے ویسے پہنو جیسے لوگ چاہتے ہیں

یعنی لوگوں سے میل جول کا لحاظ رکھنا ضروری ہے
جب پہلی ملاقات ہوتی ہے تو سب سے پہلے نظر کپڑوں پر پڑتی ہے اگر یہی نا مناسب ہوں تو توجہ سے بات نہیں سنی جاتی ہے
لباس دین کا پتا بھی دیتا ہے اور عقلندی کا ثبوت بھی ہے
لباس دل کے تقوے کی خبر بھی دیتا ہے لباس دل کے تکبر کا بھی بتاتا ہے
لہذا کھانا اچھا ہو نہ ہو لباس ایسا ضرور ہو کہ لوگ برا بھلا نہ کہیں
حدیث مبارکہ میں ہے

إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ
اللہ جمیل ہے اور جمال پسند فرماتا ہے
پاکی و صفائی سے جمال پیدا ہوتا ہے نجاست و گندگی سے نحوست چھا جاتی ہے
اور کھانا آپ کی روحانیت کے لیئے مہمیز ہے
عمدہ کھانے , لذیذ مشروبات اور ان سے پیٹ بھرنا آپ کو کبھی دنیا و آخرت میں کامیاب نہیں کریں گے
پیٹ بھرنے سے پیاس لگتی ہے اور زیادہ پانی پینے سے بلغم اور بلغم سے ذہن پر سستی چھا جاتی ہے
جسم ڈھیلا اور چربی بڑھ جاتی ہے
عبادت و مطالعہ سے دوری پیدا ہوتی ہے
لہذا کھانا اتنا کھائیں کہ بھوک باقی رہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top