ماموں تو باپ کے قائمقام ہوتا ہے

ذاتی_مطالعہ 122

حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے ماموں سیدہ آمنہ رضی الله عنھا کے بھائی اسود بن وھب جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے اپنے پیارے ماموں کے لیئے چادر بچھا دی
اسود بن وھب عرض گزار ہوئے
آپ کی چادر پر بیٹھوں؟
فرمایا

ہاں بے شک ماموں والد کے قائمقام ہوتا ہے
ایک روایت میں ہے
ماموں وارث ہوتا ہے
❗سبل الھدی والرشاد جلد 11 صفحہ 89 ❗
حضرت وھب نے تعجب سے عرض کیا کہ میں آپ کی مبارک چادر میں بیٹھ جاؤں؟
اتنی بڑی سعادت!
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں کیونکہ ماموں باپ کی جگہ پر ہوتا ہے
چچا ماموں باپ کے بعد باپ ہوتے ہیں
ان کی عزت فرض ہے
والدین منع بھی کریں تو ان سے تعلق توڑنا حرام ہے
یاد رکھیں زیادہ قریبی رشتہ چچا کا ہوتا ہے مگر شیطان وار کر کے ماموں کو قریب اور چچا سے متنفر کر دیتا ہے
اور اصل میں یہ شیطانی وار ماں کے ہاتھوں زیادہ موثر ہوتا ہے کیونکہ مائیں عموماً باپ کے خاندان سے بدظن کرتی ہیں اور اپنے خاندان کی طرف بچوں کا ذہن لگاتی ہیں
بچوں کو خود سمجھنا چاہے کہ دونوں رشتے محرم و محترم و مکرم ہیں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top