خوشی میں موت

ذاتی_مطالعہ 121

سناء بنت الصلت صحابیہ ہیں
ان کی موت کی عجیب و غریب وجہ بیان کی گئی جو الاصابہ میں مذکور ہے کہ
ان کو جب خبر ہوئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرما لیا ہے تو یہ خوشی کے مارے مر گئیں

کیسی پر کیف موت تھی جو محبوب رب العزت کی زوجیت میں آنے کی خوشی میں واقع ہوگئی
بقول شاعر
جب تیری یاد میں دنیا سے گیا ہے کوئی
جان لینے کو دلہن بن کے قضاء آئی ہے
غم سے تو انسان مرتا ہی مرتا ہے خوشی سے بھی مر جاتا ہے
روایت میں ہے کہ جنتی اپنے لیئے تیار شدہ نعمتیں دیکھیں گے تو اگر جنت میں موت ہوتی تو وہ مر جاتے
مگر جنت میں موت نہیں ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنا ایسی خوشی ہے کہ بندہ اس میں مر جائے
اللہ رب العزت کو دیکھنا ایسی نعمت ہے کہ اس کی طلب میں ایک نہیں کھربوں جانیں خوشی سے سپرد کر دی جائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top