ہمارے رب کا کرم

ذاتی_مطالعہ 123

تفسیر بغوی میں الله رب العزت کے مبارک نام اللطیف کا معنی آیت کریمہ کے تحت بیان کیا
{وهو اللطيف الخبير}

‏اللطيف الذي يُنسي العبادَ ذنوبَهم لئلّا يخجلوا
اللطیف وہ جو بندوں کو ان کے گناہ بُھلا دے تاکہ بندے اپنے گناہوں پر شرمندہ نہ ہوتے رہیں
الله الله
ہمارے رب کا کیسا لطف و کرم ہے کہ ہمارے گناہوں پہ پردے ڈالتا ہے پھر ہمیں بُھلا دیتا ہے تاکہ زندگی بے سکون نہ ہو جائے
ابن الاثیر نے فرمایا
اللطیف وہ جو بندوں کو نفع مند اور بہتر اشیاء دیتا ہے کیونکہ وہ ان اشیاء کی باریکیاں جانتا ہے کہ بندوں کے لیئے بہتر کیا ہے
❗تاج العروس ❗
یا اللهُ یا لطیفُ ایک ہزار بار پڑھنے سے دل کو سکون گھبراہٹ سے امن اور دماغ پر سکون ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top