عشقِ_سیدِ_عالَم 33
إنّي بجاه رسول الله منتصرُ
عبدٌ يحبُّ محمداً ليس ينكسرُ
میں حضور سیدِ عالم صلی الله عليه وآله وصحبه وسلم کے صدقے کامیاب ہوتا ہوں
کیونکہ جو جنابِ محمد مصطفیٰ صلی الله عليه وآله وصحبه وسلم سے محبت کرتا ہے وہ بندہ کبھی ٹوٹ کر بکھرتا نہیں ہے
جو اُن سے محبت کرے کبھی اس کی ہمت نہیں ٹوٹتی
جو اُن سے پیار کرے کبھی مایوس نہیں ہوتا
جو اُن سے عشق کرے کبھی ہارتا نہیں ہے
جو اُن کی پناہ میں جائے اسے تو شیر رستہ دکھاتے ہیں
جو اُن کی پناہ میں جائے دنیا اس کے قدموں میں نثار ہوتی ہے
حضور پاک صلی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا عشق میٹھا میٹھا درد دیتا ہے
یقین کریں اس ذات پاک کی یاد میں رونے کا جو مزہ ہے وہ دنیا کی کسی نعمت میں نہیں ہے
اگر آپ دنیا کے غم غلط کرنا چاہتے ہیں تو غمِ مدینہ اپنا لیں
اُن کا غم میٹھا بھی ہے اور دوسرے غموں کی تاثیر بھی مٹا دیتا ہے
عاشق اُن کے غم میں گھلتا رہتا ہے مگر روحانی طور پر مضبوط تر ہوتا جاتا ہے
اُس عاشق کی آنکھوں سے پردے ہٹ جاتے ہیں اُس کے کانوں کی طاقت بڑھ جاتی ہے
اُس کا دل شیر کے دل سے مضبوط ہو جاتا ہے
اُن کے در کا کتا شیروں سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے تو جو اُن کے در کا شیر بن جائے اس کی قوت و ہیبت کا کون اندازہ لگا سکتا ہے ؟
اُن کے در کا شیر بننا ہے تو اُن کی پناہ میں جائیں اور اُن کے شیروں کی غلامی کریں
حیدر کرار کی غلامی کریں
اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی له
سیدمہتاب_عالم# ✍️
