عشقِ_سیدِ_عالَم 34
ایک مصری شخص کہتا ہے
فجر کی نماز کے بعد میں وظائف میں مصروف تھا تو میں نے دو مجذوبوں کو آپس میں بحث کرتے سنا
ایک دوسرے سے کہ رہا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فون نمبر کیا ہے؟
دوسرے نے جواب دیا
کثرت سے درود پاک پڑھنا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فون نمبر ہے
اور اگر تم چاہو کہ تمہاری کال جلدی مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مل جائے تو باوضوء ہوکر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور جما کر درود پاک پڑھو تو اس جناب صلی اللہ علیہ وسلم سے جلد رابطہ ہو جائے گا
واللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے
دوسری جگہ امام عشق و محبت نے عرض کیا
ان کی نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
جب یاد آگئے ہیں سب غم بھلا دیئے ہیں
ایک اور جگہ عرض کیا
قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بل ہزار کج
یہ ساری گتھی اک تیری سیدھی نظر کی ہے
آپ بھی اگر اس جنابِ رشکِ آفتاب و ماہتاب حبیبِ مالکِ یومِ حساب عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو مذکورہ نمبر پر رابطہ کریں ممکن ہی نہیں کہ جواب نہ ملے
بلکہ وہاں تو آپ رِنگ کریں وہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لے آتے ہیں
سرِ بالیں انہیں رحمت کی ادا لائی ہے
حال بگڑا ہے تو بیمار کی بن آئی ہے
وہ کامل الوفاء ہیں جو ان کو ایک بار یاد کرے وہ ضرور اسے یاد فرماتے ہیں
وہ شہنشاہ ہو کے بھی غلاموں کو ان کے ناموں سے یاد رکھتے ہیں
اُن پر غلاموں کے نامہ اعمال پر جمعرات کو پیش کیئے جاتے ہیں
مگر جس کا نام درودِ پاک کے تحفے میں پیش کیا جاتا ہے وہ اُن کی خاص نگاہ میں ہوتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
