بلاحساب جنت جانے والے عجیب لوگ

الحب_و_العشق 46

ابن حزم اندلسی نے کہا
ما شيءٌ من دواهي الدنيا يعدل الافتراق ولو سالت الأرواحُ به فضلًا عن الدموع كان قليلًا

دنیا بھر کی تکالیف فرقت و جدائی کے برابر نہیں ہوسکتیں
اگر انسان کے آنسوؤں کی جگہ آنکھوں سے روح بھی بہ کر نکل جائے تب بھی کم ہے
اسی لیئے ایک بذرگ نے فرمایا
اھلِ محبت کا پورا پورا جو بدلہ بنتا ہے وہ بلا حساب جنت میں داخلہ ہے
اگر قیامت کے دن اللہ تعالی لوگوں کا معاملہ میرے سپرد کرے تو میں محبت کرنے والوں کو بغیر حساب و کتاب جنت میں بھیج دوں گا

جن لوگوں کو محبت ہو جائے انکو ملامت مت کریں بلکہ صبر و گناہ سے بچنے کی دعاء کریں
اور اللہ تعالی سے ان کی ہدایت کی دعاء کریں کہ انکو گناہ سے بچائے اور اس امتحان میں کامیابی دیکر سرخرو کرے

محبت ہونا عیب نہیں محبت کرنا عیب ہے
نظر دل میں اتر جاتی ہے , نظر دل میں اتار لیتی ہے لہذا غیر اختیاری فعل پر ملامت کرنا بے عقل لوگوں کا کام ہے

تیرے ملنے سے کو مجھ کو ہمیشہ منع کرتا ہے
اگر وہ بھی تیرا دیوانہ بن جائے تو کیا کیجئے

یہ دنیا ہے عالمِ عجائبات ہے یہاں بہت بار دیکھا ہے منع کرنے والا خود مبتلاء ہو جاتا ہے
لہذا فطری و غیر اختیاری فعل پر ملامت مت کریں

⁦✍️⁩ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top