طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 78
استاد ہر زمانے میں استاد ہوتا ہے
جب آپ کورے کاغذ تھے وہ تب بھی استاد تھے
اور اب جب آپ ماہر بن بھی گئے تو سوچیں وہ کتنے ماہر و پختہ ہو چکے ہوں گے
اکثر طلباء ابتدائی اساتذہ کو بھول جاتے ہیں
جبکہ حقیقت میں وہ انتہائی اساتذہ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں
اولیٰ کا استاذ دورہ کے شیخ الحدیث سے زیادہ اہم ہوتا ہے
کیونکہ دورہ حدیث کا استاد تیار شدہ طالب علم پر اپنے علم و فن کی گل پاشیاں کرتا ہے
جبکہ اولیٰ کا استاد طالبِ علم کو انگلی پکڑ کر چلاتا ہے اور اسے بولنا, سمجھنا سکھاتا ہے
جب بولنا, بیان کرنا, سمجھنا آجاتا ہے تب شیخ الحدیث اس تیار شدہ طالبِ علم کو قیمتی باتیں بتاتا ہے
بہر حال استاذ ہر حال میں استاذ ہوتا ہے
استاذ کو ابتدائی درجات کا استاذ سمجھنے کا جرم ہرگز مت کریں
اولی کا استاذ مستری ہوتا ہے دورہ حدیث شریف کا استاذ رنگساز ہوتا ہے
عمارت کی بنیاد سے لیکر کھڑا کرنے اور پھر مضبوطی تک اولی کا استاذ کرتا ہے
اور جب عمارت پر لحاظ سے مکمل تیار ہو جائے تو دورہ کا استاد اس پر رنگ کرتا ہے
لوگ کہتے ہیں واہ کیا رنگ کیا!
جبکہ بنانے والے کی داد نہ دینا جفاء ہے
جفا کار ہے وہ طالبِ علم جو اولی ثانیہ و ثالثہ کے استاذ کو دورہ کے استاد سے کم سمجھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
