کامیاب_خواتین 40
حضرت سیدنا داؤد علی نبینا و علیہ الصلوۃ و السلام نے سیدنا سلیمان علی نبینا و علیہ الصلوۃ و السلام کو وصیت فرمائی
اعلم, ان المرأۃ الصالحۃ لبعلھا کالملک المتوج بالتاج المخوص بالذھب واعلم ان المرأۃ السوء کالشیخ الکبیر علی ظہرہ الحمل الثقیل
*جان لو,
*نیک بیوی اپنے شوہر کے لیئے تاج پہنے بادشاہ کی طرح ہے جس تاج میں سونا جَڑا ہوا ہو*
اور جان لو,
بری بیوی انتہائی بوڑھے آدمی کی طرح ہے جس کی کمر پر بھاری بوجھ لاد دیا گیا ہو
❗ الخطب و المواعظ لابی عبید السلام❗
اچھی بیوی شوہر کے ماتھے پر سجا تاج ہے اسی وجہ سے اچھی بیوی شوہر کو نہ جھکاتی ہے نہ کسی کے آگے جھکنے دیتی ہے
لیبیا کے عظیم مجاہد عمر المختار کی بیوی نے کبھی اپنے شوہر کا سر جھکنے نہیں دیا
وہ جب خیمے میں داخل ہوتے یہ اس سے پہلے پردہ ہٹا دیتی تاکہ میرے سرتاج کا سر نہ جھکے
سعید بن مسیب کی زوجہ فرماتی ہیں ہم اپنے شوہروں کے سامنے یوں ہوتی تھیں جیسے لوگ بادشاہ کے سامنے با ادب ہوتے ہیں
جب بیوی تو تکار کی عادی ہوں گی تو اولاد ماں باپ اور معاشرے کے دیگر بزرگوں کی بے ادب ہوگی
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے میاں بیوی کو مدمقابل بنا دیا ہے
جبکہ سکون و اطمینان راحت و چین والے کسی بھی جوڑے سے پوچھ لیں وہ مرد حاکم ہی ہوتا ہے
وہاں مقابلے کی فضاء کا تصور ہی نہیں ہوتا
فطری نظام حتی کہ جنگلوں میں ہاتھی شیر چیتے پرندوں میں ہر جگہ نر کی حاکمیت مسلم ہے
جب اس حاکمیت کو ٹھیس لگتی ہے تب رشتے میں فساد شروع ہوتا ہے
عورت کی طبعیت میں زمین کی سی خوبی ہے یعنی بِچھ جانا , عاجزی کرنا یہی وجہ ہے جو زمین بچھ جائے , نرم ہو وہاں سے سبزہ بہت نکلتا ہے وہ زمین زرخیز کہلاتی ہے
اور جو زمین سخت چٹیل ہے وہ بے کار و بے وقعت ہوتی ہے
اچھی بیوی بنیں شوہر کے تابع رہیں آپ کا دل و دماغ حتی کہ روح بھی اس کی فرحت و تازگی محسوس کرے گی!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
