بچوں کو بِچھو نہ بنائیں

کامیاب_خواتین 41

وہ صابرہ خاتون جس نے اپنے سرتاج کو عرض کیا
کیا آپ کو آپ کے رب نے حکم دیا آپ ہمیں اس صحراء میں چھوڑ جائیں جس میں نہ پانی کا ایک قطرہ ہے نہ گھاس کا ایک تنکا ہے
تو ان کے مبارک شوہر نے فرمایا
ہاں میرے رب نے حکم دیا
تو اس پاکیزہ بیوی نے عرض کیا
پھر ہمارا رب ہمیں ضائع نہیں کرے گا

جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟

پھر اس اطاعت گزار بیوی کا وہ مبارک بیٹا ہوا جس نے باپ کے فرمان پر سر جھکایا
قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ

ترجمہ کنز الایمان
کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کیجئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے.
یعنی اے میرے پیارے باپ جو آپ کو حکم ہوا کر دیں میں آپ کے ساتھ ہوں
جب بیوی اطاعت گزار ہوتی ہے تو اولاد بھی تابعِ فرمان ہوتی ہے
بیوی کا شوہر سے پیش آنا اولاد پر گہرا اثر ڈالتا ہے
جو بیوی شوہر کو بادشاہ کا درجہ دیکر خود ملکہ بنتی ہے اس کے بچے شہزادے بن جاتے ہیں
بیوی کی وفا بچوں کو وفا دار بناتی ہے
بیوی کی دغا بچوں کو دغاباز بناتی ہے
بیوی کا صبر و شکر بچوں کو صابر و شاکر بناتا ہے
بیوی کی دینداری بچوں کو دیندار بناتی ہے
اور بیوی کی انا و خود غرضی و من مانی اور باپ کے رشتہ داروں سے بغض بچو کو بِچھو بنا دیتی ہے
آپ خواتین پر منحصر ہے بچوں کو شہزادے بنانا ہے یا بچھو بنانا ہے؟
آج کل مذہبی خواتین کے ذہنوں میں خناس بٹھا دیا گیا کہ ہر بات عورت کو کیوں سمجھائی جائے ؟
مرد کو کیوں نہیں سمجھاتے ؟

اگر مرد مجرم و ناکارہ ہوں تو کیا خواتین کو سمجھانا گناہ ہے ؟
آپ پر مسلط مرد غلط ہے تو آپ اپنے بچے کی تربیت اچھی کریں تاکہ وہ کسی پر مسلط نہ ہو
اس لیئے خواتین کو سمجھایا جاتا ہے
پیٹ میں نو ماہ رکھنے سے لیکر سات سال تک بچہ آپ کے حوالے ہوتا ہے اور یہ وہ عمر ہوتی جس کا اثر بچے پر آخری عمر تک ہوتا ہے تو آپ بہترین تربیت تب کر سکیں گی جب خود تربیب یافتہ ہوں
اور یہ مرد سے مقابلے کی فضاء بیہودہ خواتین کی ہوتی ہے مسلمان خواتین مطیع و فرمانبردار رہنا پسند کرتی ہیں
آخری دور کے فتنوں سے بچیں اور ایسی بری سوچوں سے کلیتاً دور رہیں جب آپ شوہر سے مقابلہ کریں گی تو آپ کی بچی بھی کرے گی اور آپ کا بچہ آپ سے بھی مقالہ کرے گا عزت و احترام چھوڑ دے گا
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top