صِفتوں کی جامع ذات

یادِ_حضور 31

تمام لطافتوں کرامتوں شرافتوں رِفعتوں حِکمتوں عَظمتوں مَرتبوں صِفتوں نعمتوں کی جامع ذات ستودہ صفات جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی مبارک ذات ہے
بعطائے رب العالمین یہ مالکِ ارض و سماوات سیدِ کائنات و جَنَّات ہیں
آقائے ملائکہ و انس و جِنَّات ہیں
باعثِ نزولِ رحمات و برکات ہیں
ان کے در سے رزق تقسیم ہو رہے ہیں ان کے دستِ انور سے بیماریاں دور ہوتی ہیں ان کے اشارہَ ابرو سے مصبیتوں کے مارے نجات پاتے ہیں
دین و ایمان کون و مکان , زمان و مکان جِنان و جَنان انہی کی امان میں ہیں
ہم تو ان کے در کے فقیر ہیں گرچہ حقیر ہیں انہی کے عشق کے اسیر ہیں
اللھم صل علی محمد کما تحب و ترضی لہ
✍️ فقیرِ محمد
#سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top