المزاح_و_الظرافت 2
جاپانی ” Minato-san ” نامی شخص
جس کی عمر (30 سال) تھی اس نے کئی نوکریوں کے لیئے اپلائی کیا لیکن ہر بار اس کی نااہلی کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا گیا
پھر اس نے اپنے آپ کو ایک لڑکی کے بھیس میں بدل لیا اور میک اپ اور وِگ کی مدد سے اس نے اپنے فیچرز تبدیل کیئے
اور اپنا نام بدلے بغیر انہی ملازمتوں کے لیئے اپلائی کیا تو حیران کن طور پہ سب نے قبول کیا اور ملازمت دے دی
اس نے یہ کارنامہ ٹویٹر پر پیش کیا اور ان کمپنیوں میں متعدد کمپنیوں کو سرکاری طور پر ایک نوٹس ملا کہ یہ کمپنیاں امتیازی سلوک کرتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر خواتین کو ترجیح دیتے ہیں
یہ صورتِ حال ہمارے ساتھ روز پیش آتی ہے
ھم جیسے لوگ انتہائی محنت سے تحریر لکھتے نوک و پلک سنوارتے اور زندگی بھر کا نچوڑ یہاں لکھتے ہیں
مگر یہاں بھی امتیازی سلوک ہوتا ھے ایک دو کمنٹ دو چار لائک اور ایک دو شیئر جبکہ ہماری وہی تحریر کوئی خاتون شیئر کر دے تو ❤️ دل پیش کیا جاتا ھے گریٹ’ نائس’ جزاک اللہ’ واو”کیا بات ہے’کمال است’ آپکی پوسٹ علمی ہوتی ہیں’ وغیرہ کے نعرے لگائے جاتے ہیں
اور میں دیکھتا ہوں بڑے بڑے مذہبی اور سلجھے لوگ اصل محرر کی تحریر سے خاموشی سے گزر جاتے اور اور آگے جاکر شاباش اور تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں
سدھر جاؤ بندے بن جاؤ
علم و معلومات کو تو مذکر و مؤنث کے فرق کیئے بغیر سمجھا کرو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
