المزاح_و_الظرافت 3
ایک اعرابی کھجور اور قہوہ ملا کر بڑے شوق سے استعمال کرتا تھا
ایک شخص کافی وقت سے اس کا معمول دیکھتا رہا
ایک دن کہنے لگا کہ آپ کو کجھور و قہوہ پسند ہے اسکی کیا وجہ ہے؟
اعرابی کہنے لگا کہ میرے والد محترم کی عمر 150 سال تھی!
وہ آدمی کہنے لگا کیا وہ بھی یہی استعمال کیا کرتے تھے؟
اعرابی نے جواب دیا
نہیں بلکہ وہ اپنے کام سے کام رکھا کرتے تھے دوسروں کے کاموں میں عمل دخل نہیں کیا کرتے تھے
ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ کام کی باتوں کو چھوڑ کر فضولیات میں پڑتے اور بے جا سوال کر کے اپنا وقت بھی اور دوسروں کا وقت بھی ضائع کرتے ہیں
اور یہ حقیقت بھی ہے کہ لوگوں کی ٹوہ میں نہ پڑنا اور تجسس نے پاک رہنا عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے
تجسس انسان کو فکر میں مبتلاء کر دیتا ہے اور جسم کی اکثر بیماریاں فکروں کی وجہ سے آتی ہیں
مگر مزے کی بات ہے عورت اپنی فکروں کو غیبتوں , چغلیوں سے ختم کر دیتی ہے جبکہ مرد اندر ہی اندر گھلتا رہتا ہے
اسی وجہ سے عورتوں میں شوگر , ہارٹ اٹیک اور فالج کے امراض نہ ہونے کے برابر ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
