زبردستی مرتد کرنے والا خود مسلمان ہوگیا

ردِالحادو_لادینیت 12

جیمز یی ایک عیسائی پادری تھا جو امریکی فوج میں کپتان کے عہدے کی خدمات انجام دے رہا تھا
امریکی محکمہ دفاع نے اسے کیوبا میں گوانتانا موبے کے مسلمان قیدیوں کو کرسچن بنانے کا کام سونپا

مگر مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی کوشش کے 8 ماہ کے اندر اندر وہ خود اسلام قبول کر کے مسلمان ہوگیا
اس کے اسلام قبول کرنے کی خبر جیل میں اس کے افسروں کے سروں پر بجلی بن کر گری
تو انہوں نے اسے اسلام سے مرتد کرنے کے لیے طرح طرح کی کوششیں کیں لیکن بے سود

اس کے اسلام قبول کرنے کی خبر میڈیا میں پھیلی اور شائع ہوئی یہاں تک کہ اسے 2003 میں گرفتار کر لیا گیا
اور کئی الزامات لگائے گئے جن میں (دہشت گردوں سے ہمدردی اور بغاوت ) بھی شامل ہے اور اس کی بے گناہی ظاہر ہونے پر اسکو آزاد کر دیا گیا

جیمز نے امریکی فوج سے استعفیٰ دے دیا
ایک فلسطینی خاتون سے شادی کی جس سے اس کا ایک بچہ تھا
مگر اس کے بعد بھی
اور انہیں ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کی وجہ سے امریکہ چھوڑنا پڑا

جیمز نے ایک کتاب (خدا کے لیئے اور پھر وطن کے لیے) لکھی جس میں اس نے قیدیوں کو نفسیاتی اور جسمانی اذیت دینے اور فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کرنے کے واقعات لکھے
اور اب اسکا نام یوسف ھے
مگر نام نہاد مہذب معاشرہ اسے اور اسلام و مسلمان کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں

مگر اللہ کا وعدہ ھے
واللہ متم نورہ ولو کرہ المشرکون
اللہ اپنے نور یعنی اسلام کو مکمل کرے گا اگرچہ مشرکوں کو برا لگتا رہے
اسلام اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے
اسلام اپنے افراد خود تلاش کر لیتا ہے
اسلام جلد دل و دماغ پر اثر چھوڑتا ہے
اسلام اعلیٰ دماغوں کا دین ہے
اسلام نفیس دِلوں کا دین ہے
اسلام پاکیزہ روحوں کا دین ہے
اسلام اللہ رب العالمین کا پسندیدہ دین ہے

جو اسلام سے بغض رکھے گا وہ رسوا ہوگا
جو اسلام سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا

اے اھلِ اسلام اسلام کو مضبوطی سے تھام لو
اے اھلِ اسلام اسلام کو پھیلاؤ اور اپنے آپ پر لاگو کرو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top