تصوف_وصوفیاء 71
الزواجر میں علماء کرام سے منقول ہے
كبائر القلوب أعظم من كبائر الجوارح لأنها كلها توجب الفسق والظلم وتزيد كبائر القلوب بأنها تأكل الحسنات
دِلوں کے کبیرہ گناہ ظاہری اعضاء کے کبیرہ گناہوں سے بڑے ہوتے ہیں کیونکہ قلبی کبیرہ گناہ فسق و ظلم واجب کرتے ہیں ساتھ میں یہ نیکیوں کو کھا جاتے ہیں
❗ الزواجر عن اقتراف الکبائر ❗
ہاتھ پیر زبان و آنکھ کے گناہ فعل ختم ہوتے ہیں ختم ہو جاتے ہیں مگر قلبی گناہ دل میں راسخ ہو جاتے ہیں جڑ پکڑ لیتے ہیں
قلبی گناہ مسلمان کی عزت پر وار کرتے ہیں اس لیئے بھی زیادہ سخت ہیں
قلبی گناہ کون سے ہیں ؟
خود پسندی ، تکبر ، بد گمانی ، حسد ، بغض وغیرہ ہیں
تقریباً تمام گناہ دل کے فساد کی وجہ سے سرزد ہوتے ہیں
غیبت جیسا گناہ حسد یا خود پسندی کی وجہ سے سرزد ہوتا ہے
قتل بھی دل کی نفرت و عداوت کی وجہ سے سرزد ہوتا ہے
جس کا دل قابو رہتا ہے وہ طاعات پر ثابت قدم رہتا ہے
دل کو قابو کیسے رکھیں ؟
(1) دل میں جوش و غیلان تب پیدا ہوتا ہے جب پیٹ بھرا ہوا ہو لہذا پیٹ خالی رکھیں دل اسی کو بھرنے کی فکر میں رہے گا تو گناہوں سے باز رہے گا
(2) دل نہایت جلد اثر پکڑتا ہے تو دل کو نیک لوگوں کی صحبت میں رکھیں
صحبت حقیقی بھی ہے یعنی جسمانی طور پر آپ نیکوں کی صحبت میں بیٹھا کریں
صحبت معنوی بھی ہوتی ہے یعنی اولیاء کرام و علماء عظام کی سیرت و واقعات پڑھیں
(3) دل کو رنگ لگ جاتا ہے تو اسے صیقل کریں اس کا زنگ اتار دیں اور وہ کثرت سے لا اله الا الله پڑھنے سے اور اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ پڑھنے سے
کلمہ پاک یومیہ بیس ہزار بار پڑھیں دل کی گندگیاں دھلنا شروع ہو جائیں گی
اللهُ اللهُ اللهُ پچاس ہزار بار پڑھیں
دل میں پاکیزہ خیال اور سچے خواب آنا شروع ہو جائیں گے
دل پاک ہوگا اور ظاہری و باطنی گناہوں سے روکنے والا بن جائے گا
✍️ #سیدمہتابعالم
