تصوف_وصوفیاء 69
جب آسمان بالکل صاف ہو نیلاہٹ کے سوا کچھ نظر نہ آتا ہو تو اس کی گہرائیوں میں دیکھیں اور نہ نظر آنے والی مخلوقات کو دیکھیں پھر ان مخلوقات کی تعداد پر غور کریں پھر ان میں اشرف المخلوقات کو دیکھیں پھر ان میں اشرف افراد کو دیکھیں پھر دعاء کیا کریں کہ الله وحده لا شريك له ہمیں اپنے مقرب بندوں میں بنائے
اپنا مقام و مرتبہ سمجھیں
چھوٹا سا انسان ہے مگر پورا جہان ہے
وہ امانتِ الٰہیہ جسے پہاڑ نہ اٹھا سکے اس انسان نے اٹھا لی تو جو اس امانت کی حفاظت کرے گا وہ اشرف المخلوقات میں بلند رتبہ پاتا جائے گا
روحانیت کے مختلف درجات ہیں اور ان درجات تک مختلف طریقوں سے پہنچا جا سکتا ہے
ان میں سب سے بلند رتبہ قطبیت کا ہے
کبھی علمِ ظاہر کی تدریس کی کثرت سے مقامِ قطبیت تک پہنچا دیتی ہے
اس ہستی کو قطب العلوم کہتے ہیں
جنابِ غوثِ پاک فرماتے ہیں
درست العلم حتی صرت قطبا
میں علم کا درس دیتا رہا حتی کہ قطب بن گیا
امام نووی بھی قطب العلوم تھے
کبھی تبلیغِ دین کی کثرت بلند مقام پر پہنچا دیتی ہے
جیسے میرے شیخِ طریقت امیرِ اھلِ سنت قطب الارشاد ہیں ہیں
شیخ المشائخ سید علی حسین اشرفی میاں رحمة الله تعالى عليه نے وضوء کرتے ہوئے فرمایا
میں فرشتوں کے کندھوں پر قطب الارشاد کا جنازہ دیکھ رہا ہوں
کچھ دیر بعد خبر آئی کہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمة الله تعالى عليه کا انتقال ہو گیا ہے
یعنی اعلی حضرت قطب الارشاد تھے
سیدی ابو العباس المرسی فرماتے ہیں
كان الجنيد رضي الله عنه قطبا في العلوم كان ابو اليزيد البسطامي قطبا في الأحوال كان سهل التستري قطبا في المقامات
سید الطائفہ جنید بغدادی قطب العلوم تھے سیدی بایزید بسطامی قطب الاحوال تھے سیدی سہل تستری قطب المقامات تھے
❗ طبقات الکبری للشعرانی ❗
قطب وہ ہوتا ہے جس پر دارومدار ہوتا ہے
اگر کسی ہستی کے زمانے میں علوم کا مدار ہے تو وہ قطب العلوم ہے
اگر تبلیغ کا مدار ہے تو وہ قطب الارشاد ہے
اگر احوال و مقامات کی تقرری یا قربِ الٰہی کی منازل اس کے بتائے طرق سے ملتی ہوں تو وہ قطب المقامات ہے
جو سالکین کے احوال جانتا ہو اور اس کی طرف اس حوالے سے رجوع کیا جاتا ہو وہ قطب الاحوال ہے
دل صاف رکھیں حال و مقام ملتا جائے گا
الله رب العزت ہمیں اولیاء کرام کا فیض عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتابعالم
