آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 9
°°° مسلمان خاتون غور کرے °°°
دنیا کی واحد خاتون جن کا نام سن پڑھ بول کے دل اندر ہی اندر جھک جاتا ہے
بعض بزرگوں سے منقول ہے جب وہ سیدہ کائنات کا نام مبارک لیتے تو دھیمے انداز میں لیتے تھے
کہ جن میں عفت و عصمت شرافت و کرامت جمع ہیں ان کا نام بھی اونچا نہ لیا جائے
سیدہ پاک کے نام مبارک میں حیاء کا سمندر ہے یہی وجہ ہے فاطمہ کہنے سے دل ادب سے جھک جاتا ہے
آواز میں حیاء نگاہوں میں حیاء اتر آتی ہے
دنیا کے لوگ اپنی ماں کی طرف نسبت کرنے سے شرماتے ہیں بلکہ عرب میں تو رواج تھا کسی کو رسوا کرنا ہوتا تو اس کی ماں کی طرف منسوب کیا جاتا تھا
یا ابن فلانة اے فلانی عورت کے بیٹے کہا جاتا تھا
مگر سیدہ کائنات خاتون جنت رضی الله عنھا واحد ایسی شخصیت ہیں جن کی طرف نسبت کرنا باعثِ فضل و شرف ہے
اور بڑھ چڑھ کر ان کی طرف نسبت کی جاتی ہے
اماں فاطمہ کو اپنے بابا جان سے اتنی محبت تھی کہ غمِ مصطفیٰ میں گھل گھل کر بس چھ ماہ اس دنیا میں جانِ عالم کے بغیر رہ سکیں
سیدہ پاک نے خود فرمایا
صبّت عَليّ مَصائبٌ لو أنّها
صُبّت عَلى الأيّام صِرنَ لياليا
مجھ پر وہ مصائب ڈالے گئے اگر وہ دنوں پر ڈالے جاتے دن راتیں بن جاتے
اس امت میں غمِ مصطفیٰ میں سب سے پہلے شہید ہونے والی ہستی خاتون جنت کی ہے
وہ پہلی قتیلِ عشقِ مصطفیٰ ہیں
سیدہ فاطمہ رضی الله عنھا حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال باکمال کے بعد صرف ایک بار مسکرائی تھیں
آپ جانتے ہیں وہ کونسا موقع تھا
خاص طور پر خواتین غور سے پڑھیں
جب سیدہِ کائنات کے وصال پر ملال کا وقت آیا تو اُنہوں نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی الله عنھا کو فرمایا
تمہیں کیا لگتا ہے مجھے چارپائی پر کھلم کھلا اٹھایا جائے گا؟
عرض کی میں آپ کے لیئے وہ بناؤں گی جو میں نے حبشہ میں دیکھا تھا
پھر اُنہوں نے سیدہ کائنات کے لیئے ایک خاص قسم کے درخت سے تابوت سا بنا دیا
جس سے لیٹنے والے کا اثر ظاہر نہ ہوتا تھا
حاکم نے سیدہ اسماء بنت عمیس کا قول یوں نقل کیا
فتبسمت فاطمة وما رأيتها متبسمة بعد أبيها إلا يومئذ
تو سیدہ فاطمہ مسکرا اُٹھیں اور میں نے ان کو ان کے والد جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اس دن کے سوا کبھی مسکراتے نہیں دیکھا
(مستدرک حاکم)
مسلمان خاتون غور کرے کہ وہ فاطمہ جن پر غموں کے پہاڑ ٹوٹے اور وہ مسکرانا بھول گئیں مگر جب اپنے پردے کا اطمینان ہوا تو مسکرا اٹھیں
مسلمان پاک دامن عورت کے لیئے پردہ مثلِ جنت ہے جو اسے امن اور چین و قرار دیتا ہے
اللہ رب العزت اس پاکیزہ ماں کے صدقے میری ماں کو بخش دے
✍️ #سیدمہتاب_عالم ابن زھراء
