آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 8
فضل بن عباس فلسطین میں شہید ہوئے
معبد بن عباس مغرب میں شہید ہوئے
قثم بن عباس سمر قند میں شہید ہوئے
عبد الرحمن بن عباس یرموک میں شہید ہوئے
عون بن عباس ایران میں شہید ہوئے
(اسد الغابہ)
یہ سب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے مبارک بیٹے ہیں عبد اللہ بن عباس کے بھائی اور مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے چچا زاد ہیں
اور اھل بیت کرام میں شامل ہیں
جب آپ اعلی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ پر ذمہ داری بھی بڑی ہوتی ہے
جب آپ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن ہمارے گھروں میں نازل ہوا تو اس کی حفاظت کے لیئے دنیا کے مختلف کونوں میں اپنا خون بھی بہانا ہوگا
یہ آل عباس کی قربانیوں کا ذکر ہے
اور آل علی کی قربانیاں تو وہ تقریبا 26 اکابر کو شہید کروائے بیٹھے ہیں
پہلے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم خود پھر امام حسن پھر امام حسین پھر امام زید پھر امام یحیی رضی اللہ عنھم
تقریبا 26 اعلام آل علی سے قربان ہوئے ہیں
سورہ کہف میں جن بچوں کا ذکر ہوا کہ ان کا باپ نیک صالح تھا تفاسیر میں آیا وہ باپ ان کے اوپر چالیسویں لڑی میں تھا
اس ایک نیک باپ کا ثر چالیس پشت نیچے جا کر ہوا تو سادات کرام جن کے باپ علی ماں فاطمہ اور خون سے دین کی آبیاری کرنے والا خاندان ہو ان کی برکات کا کیا عالم ہوگا؟
لوگ تعصب میں کہ کر گزر جاتے ہیں سادات کی کیا فضیلت جبکہ ان کے آباء کی قربانیاں دیکھیں تو خوب سمجھ جائیں کہ یہ واقعی تعظیم و توقیر کے حقدار ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
