اسلامی_طرزِتربیت 195
أَمسِك فُؤَادَك فالقُلُوب مَدَائنٌ
مَا كُلُّ مَن سَكَن الفُؤَاد سَيمكُثُ
اپنے دل کو تھامے رکھو کیونکہ دل شہروں کی طرح ہیں
جو بھی دل میں ٹھہرتا ہے ایک دن رخصت ہو جاتا ہے
صدیوں سے اصول ہے کوئی آ رہا ہے کوئی جا رہا ہے
مگر یاد رکھیں آپ کے دل میں آنے والا ایک مہمان کی طرح ہے اس کا استقبال مہمان کی طرح کریں اسے رخصت مہمان کی طرح کریں
یہ دور غربت [اجنبیت] کا دور ہے کسی پر زور زبردستی نہ کریں
ہم مسافر ہیں اور سفر میں مسافر ایک دوسرے کا لحاظ کرتے ہیں
آج آپ کے دل میں بسنے والا اور جس کے دل میں آپ بستے ہیں کل زمین کے کس حصے میں دفن ہوں گے کوئی خبر ہے؟
ایک مشرق میں دوسرا مغرب میں دفن ہوگا
آپ جیسی لاکھوں کہانیاں زمین پر وجود میں آتی ہیں آ رہی ہیں آئیں گی
زمین میں لیٹ کر محسوس کریں کہ جب صدیوں لیٹنا پڑا تو کیسا لگے گا ؟
جوق در جوق لوگ چلے جاتے ہیں
نہیں معلوم تہَ خاک تماشا کیا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
