بیٹیاں یا بیٹے

اسلامی_طرزِتربیت 196

ایک اعرابی سے پوچھا گیا تم بیٹیاں پسند کرتے ہو یا بیٹے؟
اس نے فوری کہا بیٹیاں
پوچھا گیا وہ کیوں؟
کہنے لگا میں بہت کھانے والا انسان ہوں
جب میں چھوٹا تھا میری ماں مجھے اپنے ہاتھ سے کھانے کھلاتی تھی
جب بڑا ہوا تو میری بیوی مزے مزے کے کھانے کھلاتی تھی
پھر میری بیٹی پیدا ہوئی تو جب بھی کوئی لقمہ مجھے اچھا لگتا وہ بیٹی اٹھا کر میرے منہ میں ڈال دیتی تھی
پھر میرا ایک بیٹا ہوا
خدا کی قسم جو لقمہ مجھے پسند ہوتا وہ اٹھا کر خود کھا جاتا تھا
بس اسی لیئے مجھے بیٹیاں پسند ہیں
یہ حقیقت ہے بیٹی اپنے حصے کا باپ کو کھلا کر راضی ہوتی ہے اور بیٹا باپ کو کھا کر بھی راضی نہیں ہوتا

بیٹیاں مونسات غالیات ہوتی ہیں
یعنی محبت کرنے والی اور قیمتی ترین
بیٹی سے محبت کرنا ایمان والے کی نشانی ہوتی ہے
میں اپنی بیٹی سے پوچھتا ہوں کہاں سے آئی ہو تو کہتی ہے بابا کے دل سے آئی ہوں
یہ ہمارے دل کا ٹکڑا ہوتی ہیں جو دل سے باہر گھوم رہی ہوتی ہیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top