نظرِ بد اتارنے کا طریقہ

ذاتی_مطالعہ 89

تفسیر قرطبی اور غریب الحدیث لابن قتیبہ میں ہے
ایک عورت نے سیدی سعد بن ابی وقاص کو دیکھا تو لوگوں کو کہنے لگی تمہارا یہ امیر کمزور پہلوؤں والا ہے
(یعنی سلم اینڈ سمارٹ) ہے
آپ جیسے ہی گھر پہنچے تو دھڑام سے زمین پر گر گئے اور بیمار ہو گئے
آپ کو بتایا گیا فلاں عورت نے آپ کے بارے یہ یہ کہا تھا
آپ نے اسے پیغام بھیجا کہ غسل کر لو
دوسری روایت میں اسے حکم دیا کہ وضوء کرو اور بچا ہوا پانی مجھ پر چھڑک دو
اس عورت نے ایسے ہی کیا تو آپ تندرست ہو گئے
جب آپ کو کسی کی نظر لگ جائے تو جس کی نظر لگی اسے کہیں کہ غسل کریں یا وضوء کریں اور بچا ہوا پانی مجھ پر چھڑک دیں نظرِ بد کا اثر ختم ہو جائے گا
حدیث پاک میں نظر اتارنے کا یہی طریقہ وارد ہوا ہے
نظرِ بد کا اثر حق ہے
اور یہ زندہ بندے کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے لہذا کسی خوبصورت اور دل بھاتی شے کو دیکھ کر ماشاء اللہ کہ دیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top