ذاتی_مطالعہ 87
بهجة المجالس میں اما ابن عبد البر نے لکھا
حجاج نے اپنے بچے کے مؤدب کو کہا
علم ولدي السباحة قبل الكتابة فإنهم يجدون من يكتب عنهم ولايجدون من يسبح عنهم
میرے بچے کو لکھنے سے پہلے تیرنا سکھاؤ کیونکہ لوگوں کو ان کی جانب سے لکھنے والے مل جاتے ہیں مگر ان کی جانب سے تیرنے والے نہیں ملتے! انتھی
یعنی ہر وہ کام جو دوسروں کے کرنے سے انسان خود کو فائدہ نہ ہو سب سے پہلے وہ سیکھا جائے
تیرنا, اسلحہ استعمال کرنا, کُشتی, وغیرہ اگر یہ کام نہیں سیکھے گا تو کوئی بھی ظلم و ستم کرنے لگے گا
حکمت کی بات کسی ظالم و جابر سے بھی ملتی ہو تو قبول کی جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
