لطائفِ_علمیہ 205
فی زمانہ طلباء بلکہ علماء کہلانے والوں (فارغ التحصیل) کو جن اھم ترین اشیاء کے بارے سیکھنا چاہیئے ان میں ایک حسنِ آدابِ اختلاف بھی ہے
ہر خلافِ طبیعت مسئلہ, حکایت, نظریہ, بات وغیرہ سن کر جو رد رد رد کرنے کا خناس پیدا ہوچکا ہے
یہ اس امت کی اخلاقی تنزلی کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب ہے
جو بات آپ نے پڑھی سنی اگر وہ
آپ کے مزعوم علم میں نہیں ہے تو اس رد کرنا بھی آپ کے ذمے فرض نہیں ہے
یوں رد درد رد کا سلسلہ شروع ہو کر بد اخلاقی کی حدوں کو پار کر جاتا ہے
ہزار بار میرے سامنے سے غلط مسئلہ جھوٹا قصہ یا نظریہ مخالف بات آتی ہے مگر گزر جاتا ہوں
جب تک دین کی بنیاد نہ توڑی جائے تب تک اپنے پر فرض نہیں رد کرنا
یہی اصول ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
