سائنس پر ایمان بالغیب جائز نہیں

ردِ_سائنسِ_جدیدہ 4

اللہ رب العالمین نے ایک چھوٹی سی مخلوق میں دنیا کا عمدہ ترین میٹھا پیدا کرنے کا ہنر رکھ دیا

یہ چھوٹی سی مکھی چلتی پھرتی شوگر مل ہے
اور اس کی مٹھاس کے مقابل دنیا میں کوئی مٹھاس نہیں ہے

اور انسان نے کئی ایکٹر پر مشتمل شوگر مل لگائی پھر بھی رب العزت کی تخلیق کردہ مشین کے میٹھے جسیا میٹھا پیدا نہیں کر پایا

رب العالمین کی مشین کا میٹھا شفاء ہے جبکہ انسان کی مشین کا میٹھا وباء بن چکا ہے
تعجب والی بات ہے ایک چھوٹی سے بظاہر حقیر سی بے زبان بے عقل مخلوق نے عمدہ ترین میٹھا پیدا کیا
اور ادھر کئی ایکڑ پر پھیلی مشنریز اور ہزاروں ملازم گویا انسان کو اس کی حد یاد دلائی گئی کہ تم چھوٹی سی مخلوق کے برابر بھی کچھ پیدا نہیں کر سکتے

پھر بھی ظالم اسکی قدرت اسکی توحید کا انکار کرتے ہیں

الله وحده لا شريك فرماتا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَنْ یَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّ لَوِ اجْتَمَعُوْا لَهٗؕ
اللہ کے سوا تم جسے پوجتے ہو بے شک وہ ایک مکھی پیدا نہ کر سکیں اگرچہ سب جمع ہو جائیں

شہد کی مکھی بھی اسی میں داخل ہے
جگنو اس میں شامل ہے
مچھر اور اس کے حیران کن پہلو اس میں شامل ہیں
یہ سب جن کو سائنس کے ماروں نے خدا بنا رکھا ہے یعنی ناسا و سرن اور دیگر ادارے مل جائیں ایک مکھی نہ بنا سکیں
عظیم الشان کائنات کے رنگ اور اس میں نت دریافت ہوتی مخلوق اعلان کر رہی ہے
لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ
تم جہاں جاؤ گے اسی کی بادشاہت پاؤ گے
سائنس وہی تسلیم شدہ ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے ,جسے ہم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں
مومن آزاد ہوتا ہے ناسا کا غلام نہیں
ایمان بالغیب {غیب کی باتوں پر ایمان} صرف دینی باتوں کے لیئے جائز ہے
سائنس کی کسی بات کو بغیر دیکھے محض کلیوں , قاعدوں کی بناء پر تسلیم کر لینا اور ارض و سماء پر کلام حق سمجھنا دجال کے دائیں ہاتھ ناسا کی غلامی ہے یہ کارِ ایمانی نہیں ہے
اور پھر سائنسی باتوں کو ایمان کی طرح ماننا اور نہ تسلیم کرنے والے کو باؤلے کتے کی طرح کاٹنے کو دوڑتا اُن لوگوں کی کارستانی ہے جن کا ایمان ہے ہی نہیں اور جو اپنی روح شیطان کو بیچ چکے ہیں
کیونکہ وہ سائنس کو سچا ثابت کرنے کے لیئے قرآن و حدیث میں سائنس کے مطابق تاویلات کرتے ہیں`

قرآن کریم کے ظاہری معنی کو سائنسی شبہے کی وجہ سے موول کرنا قرآن سے کفر ہے
کیونکہ سائنس نہ محکم ہے نہ مفسر ہے
لہذا بچوں کو اسکول کی تعلیم دیں مگر دجالی سائنس کے باطل نظریات سے بچائیں کہ آپ پر فرض ہے
فسبحن اللہ عما یشرکون


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top