اپنے نبی کو دیکھنے کا وظیفہ

عشقِ_سیدِ_عالم 15

سیدی محمد ابو المواھب الشاذلی کو خواب میں حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
سوتے وقت
پانچ بار
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
پانچ بار
بسم الله الرحمن الرحيم
پڑھو
پھر یوں دعاء کرو
اللهمَّ بِحَقِ مُحمدٍ أَرِنِي وَج٘هَ محمدٍ حالاً ومآلاً

جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے تو

میں ضرور تمہارے پاس آؤں بالکل تمہیں تنہاء نہیں چھوڑوں گا
{لواقح الانوار القدسیہ للشعرانی}

سبحان الله العظیم
کیسی ڈھارس بندھائی کیسی آس لگائی کیسی کرم نوازی فرمائی

واللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے
اولیاء کرام کے مجرب وظائف خاص طور پر خواب یا کشف میں جو اوراد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دیئے جاتے ہیں
وہ تیر بہدف ہوتے ہیں
تسلسل کے ساتھ وہ وظیفہ کریں اگر مقصد پورا نہ ہو تو یقین کریں
ہم میں کمی کوتاہی ہے ہم بے کار و جفا کار ہیں ہم بے اعتماد و لائقِ اعتبار نہیں
وہ تو ایسے کریم ہیں کہ گویا ان کے در کے ذرے ذرے سے صدا آتی ہے
ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے رہروے منزل ہی نہیں
مذکورہ کلماتِ مقدسہ سونے سے پہلے پڑھنے کی عادت بنا لیں
کسی نہ کسی دن دریائے کرم جوش میں آئے گا اور آنکھوں سے پردے ہٹ جائیں گے غموں کے بادل چھٹ جائیں گے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top