ہمارا محبوب پہلے ہمارا مُحِب ہے

عشقِ_سیدِ_عالم 16

‏يَـقـولـونَ أنّ الحُـبَ أعـمـى لجهـلِـه

و إنّـي بـعَـيـنِ الحُـبِ قـد صـرتُ أُبـصِـرُ

لوگ کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے یہ وہ اپنی جہالت کی بناء پر کہتے ہیں
جبکہ میں تو مَحبت کی آنکھ سے زیادہ دیکھنے والا ہوگیا ہوں
لوگوں کا محبوب ذلیل و رسوا کرتا ہے
میرا محبوب عزت و رفعت بخشتا ہے

لوگوں کا محبوب خود غرض ہوتا ہے
میرا محبوب مجھ سے زیادہ میری فکر کرتا ہے

لوگوں کا محبوب کسی نہ کسی خوبی کی وجہ سے محبت کرتا ہے
میرا محبوب تمام خوبیوں کا جامع ہے پھر بھی میری تمام خامیوں کے باوجود مجھ سے محبت کرتا ہے

لوگوں کا محبوب نخرے کرتا ہے
میرا محبوب میرے ناز و نخرے اٹھاتا ہے

سمجھ نہیں آتی وہ میرا محبوب ہے یا میں اس کا محبوب ہوں

تم کو تو غلاموں سے ہے کچھ ایسی محبت
ہے ترکِ اَدَب ورنہ کہیں ہم پہ فدا ہو

جانتے ہو میرا محبوب کون ہے ؟

وہ کائنات کے خالق کا حبیب ہے
وہ ہمارے مریض دِلوں کا طبیب ہے

ایک حقیقت ہے جو میں جانتا ہوں
ہمارا محبوب ہماری پیدائش سے پہلے سے ہمارا محب ہے
جب ہم دنیا میں آئے ہی نہیں تھے تب سے ہم سے محبت کرتا ہے
پہلے ہم محبوب ہیں پھر وہ محبوب ہے
کیسے چھوڑ دیں اس کو ؟
کیسے بھول جائیں اس کے جود و سخا کو ؟

جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا
یاد اس کی اپنی عادت کیجئے
اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top