عجائباتِ_عالم 59
یہ پانی کے ایک قطرہ کی خورد بین سے لی گئی تصویر ہے
اس میں موجود جانداروں کو Plankton کہتے ہیں
اس تصویر میں جاندار و پودے شامل ہیں
غور کریں ایک جہاں آباد ہے ایک قطرے میں جہان آباد ہے ایک قطرے میں لاکھوں جاندار ہیں
یہ وہ جو سائنس دانوں نے دریافت کیا اور اسی قطرے میں جدید آلات بھی جو کھوج نہ سکے وہ کتنے ہیں ہمارے رب العالمین کے سوا کوئی نہیں جانتا
جہاں جاندار ہوں اور قانون نہ ہو تباہی آتی ہے تو لا محالہ یہاں قانون بھی ہے اور قانون چلانے والے بھی ہیں
وہ خود فرماتا ہے
وما يعلم جنود ربك إلا هو
تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا
جہان کتنے ہیں الله وحدہ لاشریک کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے وہ اکیلا کھربوں جہان چلا رہا ہے اور سب کا نظام انتہائی ترتیب سے قائم و دائم ہے
تصور کریں پانی کے ایک قطرے میں جہان ہے اسی طرح خون کے ایک قطرے میں الگ جہان ہے
کھربوں کھربوں پانی کے قطرات ہیں
درختوں میں ایک جہاں ہے
وہ ایک وقت لائے گا کہ سب جہان تباہ ہو جائیں گے اور جنت و دوزخ کی دائمی زندگی باقی رہ جائے گی
تصور کریں دائمی زندگی کا معنی کیا ہے؟
نہ ختم ہونے والی زندگی کھربوں سال ختم ہو جائیں مگر وہ زندگی ختم نہ ہو
جنت میں ہمیشہ نعمتیں ملیں گی کبھی نیند نہ آئے گی کپڑے پرانے نہ ہوں گے نہ جسم تھکے گا نہ بیمار ہوگا
جہنم میں ہمیشہ عذاب ملے گا کبھی کم نہ ہوگا
جنت میں کھربوں لوگوں کے کھربوں ملک ہوں گے اور ان کی وہاں رعایا ہوگی وہاں کا دائمی نظام کون چلائے گا ؟
ھو الله
✍️ #سیدمہتاب_عالم

