آگ غیر مرئی مگر محسوس عنصر ہے

عجائباتِ_عالم 58

امام قزوینی نے کہا
النار جِرم بسیط طباعه أن يكون حارا يابسا مكانه تحت كرة الفلك لا لون لها زعموا أن النار الصرف لا يدركها البصر

آگ ایک لطیف مادہ ہے اس کی طبعیت گرم خشک ہے اس کی جگہ کرہ فلک کے نیچے ہے اس کا کوئی رنگ نہیں ہے
فلاسفہ نے کہا کہ خالص آگ کو آنکھ نہیں دیکھ سکتی
❗ عجائب المخلوقات ص ٨٧ ❗
جیسے ہوا موجود ہے مگر نظر نہیں آتی ویسے آگ ہمیں نظر نہیں آتی لوہار جب بھٹھی بھڑکاتا ہے تو اس میں آگ کے شعلے نہیں ہوتے وہاں پر کوئی شے داخل کریں تو وہ شے جل جاتی ہے
معلوم ہوا کہ آگ غیر مرئی شے ہوتی ہے
کائنات کے ہر جسم میں تپش ہوتی ہے حتی کہ انسان کے جسم میں 70 سے 80 واٹ کے برابر تپش ہوتی ہے
بخار میں یہ تپش بڑھ جاتی ہے
انسان آگ ہوا پانی مٹی سے مرکب ہے جن کو عناصرِ اربعہ کہتے ہیں

مگر وہ آگ نظر نہیں آتی اور یہی عناصرِ اربعہ دنیا کی ہر شے میں موجود ہیں
ان کا توازن جسم کو صحت مند رکھتا ہے
معلوم ہوا کہ آگ ہمارے جسموں میں ہے اور یہ *غیر مرئی* ہے
اور یہ آگ جسمِ انسانی کا جزوِ لاینفک ہے
یہی آگ دلوں پر چڑھ جاتی ہے دماغوں پر قبضہ کر لیتی ہے
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـٕدَةِ
الله کی بھڑکائی ہوئی آگ جو دِلوں پر چڑھ جائے گی
یہی آگ نارِ عشق ہے
العشق نار تحرق ما سوی الله
عشق ایک آگ ہے جو ما سوی الله کو جلا دیتی ہے
یہی آگ کبھی بغض و کینہ بن کے دلوں کو جلاتی ہے
یہی آگ دل کو متحرک رکھتی ہے

یہ غیر مرئی مگر حسی آگ ہے جو نظر نہیں آتی مگر محسوس ہوتی ہے بلکہ اچھا خاصا اثر دکھاتی ہے
عجائباتِ عالم میں سے ہے کہ حقیقی آگ ہونے کے باجود معنوی کہلاتی ہے
انسان کسی غم و خوف میں جلتا کڑھتا ہے خون کیوں جلتا ہے ؟
کونسی شے ہے جو خون کی کمی کرتی ہے
پریشانی و تکلیف میں خون کیسے جلتا ہے ؟
رنج و الم میں عناصرِ اربعہ میں ایک عنصر یعنی آگ باقی عناصر پر غالب ہو جاتی ہے اور دل کا خون جلاتی ہے جس کی وجہ سے خون یا تو بھاپ بن کے اڑتا ہے اور آنسو بن جاتا ہے یا دل ہی دل میں خشک ہو جاتا ہے اور اسے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملتا
جسے گھٹ گھٹ کے جینا کہتے ہیں
یہ نہایت خطرناک ہوتا ہے
کمرے میں آگ لگ جائے اور دھواں باہر نہ نکلے تو دوگنی تباہی ہوتی ہے اسی طرح خون جلنے پر آنسو نہ نکلیں تو بہت زیادہ اذیت ہوتی ہے
بہر حال آگ جسمِ انسانی کا اہم ترین حصہ ہے اور *آگ نظر نہ آنے والا عنصر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top