گوشت کے بارے عجائب و غرائب

عجائباتِ_عالم 60

مولائے کل امیر المومنین جنابِ علی المرتضیٰ کرم الله تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں
كُلُوا اللَّحْمَ فَإِنَّهُ فَمَنْ أَكَلَهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً قَسَا قَلْبُهُ وَمَنْ تَرَكَهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً سَاءَ خُلُقُهُ فَإِنَّهُ جَلاءٌ لِلْبَصَرِ
گوشت کھاؤ جو مسلسل چالیس دن گوشت کھاتا ہے اس کا دل سخت ہو جاتا ہے اور جو چالیس دن میں ایک بار بھی گوشت نہ کھائے اس کا اخلاق برا ہو جاتا ہے گوشت کھانا بینائی تیز کرتا ہے
❗ الآثار المروية لابن بشكوال ص ١٢٥ ❗
گوشت کی عادت مضر ہے اور بالکل ترک بھی نقصان دہ ہے
امریکہ میں ایک جیل ہے جس میں قیدیوں کو بطورِ سزا مسلسل گوشت کھلایا جاتا ہے
مثلاً گوشت کین چکنائی ہوتی ہے زیادہ استعمال کی صورت میں بے شمار بیماریاں لاتی ہے
ایک روایت میں مولا علی فرماتے ہیں
أنه يصفى اللون
گوشت رنگ صاف کرتا ہے
❗ المواہب اللدنیہ ❗
حکماء کہتے ہیں
اللحم ينبت اللحم والشحم لا ينبت الشحم ولا اللحم
گوشت گوشت پیدا کرتا ہے اور چربی نہ گوشت پیدا کرتی ہے نہ چربی پیدا کرتی ہے
❗ روض الاخیار للاماسی ❗
سیدی عمر فاروق اعظم رضی الله عنہ کا فرمان ہے
كل يومًا لحمًا ويومًا سمنًا ويومًا لبنًا ويومًا زيتًا ويومًا قفارًا
ایک دن گوشت کھاؤ دوسرے دن گھی کھاؤ تیسرے دن دودھ کھاؤ چوتھے دن زیتون کا تیل کھاؤ پانچویں دن فاقہ کرو
❗ البصائر و الذخائر ❗
امام حسن بصری کا فرمان ہے
اللحم طعام الأحرار
گوشت عزت داروں کا کھانا ہے
رسول کریم صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا
أكل اللحم يحسن الوجه
گوشت کھانا چہرے کو حسین کرتا ہے
❗ الأجوبة المرضية فيما سئل السخاوي عنه من الأحاديث النبوية❗
اعلی حضرت فرماتے ہیں
طب میں مقرر ہو چکا کہ انسان کی اصل غذاء گوشت ہے
ولہذا *أحمد بن الطيب السرخسي* کھلے دل کے طبیب تھے اِن سے سوال ہوا دنیا کی لذتیں کونسی ہیں
فرمایا
أكل اللحم وركوب اللحم وإدخال اللحم في اللحم
❗ آثار البلاد وأخبار العباد للقزوینی ص ٣٩٠ ❗
گوشت کے شوربے میں چوری بنائی جائے تو اسے ثرید کہتے ہیں اور ثرید کھانوں کا سردار ہے
ثرید جلد ہضم ہو جاتی ہے
بہر حال گوشت دنیا و آخرت کا بہترین کھانا ہے دنیا میں اس کا استعمال اعتدال سے کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top