مجرب_وظائف_و_عملیات 6
(1) لیث بن سعد فرماتے ہیں میں نے عقبہ بن نافع کو دیکھا کہ ان کی نظر بہت کمزور ہوگئی تھی
” پھر کچھ عرصے بعد دیکھا تو ان کی نظر تیز ہوگئی “
میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمانے لگے
خواب میں کسی نے مجھے کہا یوں دعاء کرو
يا قريبُ يا مُجيبُ يا سميعَ الدعاء يا لطيفُ لِمَا يشاءُ رُدَّ عليَّ بصري
جب میں یہ کلمات کہے تو میری نظر تیز ہوگئی
سوشل میڈیا کا دور ہے موبائل و ٹی وی اور کمپیوٹر کی سکرین سے نظریں اکثر متاثر ہوتی ہیں
لہذا جب نظر میں کمزوری محسوس کریں یہ دعاء مانگ لیا کریں
(2) صبح سویرے سبزہ دیکھنے سے بھی نظر تیز ہوتی ہے
(3) رات کو بادام بھگو کر رکھیں صبح کھانے سے نظر اور دماغ دونوں تیز ہوتے ہیں
(4) تل کھانے سے اور تلوں کے تیل کی سر پر مالش کرنے سے نظر تیز ہوتی ہے
(5) صبح گھاس پر ننگے پیر چلنے سے دماغ ٹھنڈا اور نظر تیز ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
