مجرب_وظائف_و_عملیات 7
°°° شوہر کو قریب لانے کا مفید وظیفہ °°°
زید بن اسلم (تابعی) فرماتے ہیں
من اتقى الله أحبه الناس وإن كرهوا
جو اللہ رب العزت سے ڈرے گا لوگ اس سے محبت کرتے ہیں اگرچہ اسے ناپسند کرتے ہوں
° یعنی نا چاہ کر بھی متقی سے محبت کرتے ہیں °
اللہ رب العزت سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے بارے فرمایا
وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ
اور ہم نے تجھ پر اپنی محبت ڈال دی
ایسی محبت ڈالی کہ دشمن بھی دیکھ کر محبت کرنے لگتا تھا
جب اللہ رب العالمین کسی کو پسند کرتا ہے تو لوگوں کے دلوں میں اس بندے کی کشش پیدا فرما دیتا ہے
تفسیر قرطبی میں سیدی قتادہ نے اس آیت کریمہ کے تحت فرمایا
كانت في عيني موسى ملاحة ما رآه أحد إلا أحبه وعشقه
سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی آنکھوں میں ایسی کشش تھی کہ جو دیکھتا وہ آپ سے محبت کرتا اور اسے آپ سے عشق ہو جاتا تھا
یعنی اللہ رب العزت نے جو موسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام پر اپنی محبت ڈالی وہ ان کی آنکھوں میں حسن و کشش تھی جسے دیکھ کر لوگ محبت کرتے تھے
(1) جس عورت کا خاوند محبت نہ کرتا ہو
وہ دو کام کرے
اولاً
تقوی اختیار کرے جیساکہ اوپر گزارا متقی کے لیئے اللہ رب العزت دلوں میں محبت ڈال دیتا ہے
ثانیاً
وہ عورت آنکھوں میں سرمہ لگاتے وقت 21 بار یہ آیت کریمہ اول آخر درود پاک پڑھ کر سرمہ اور آنکھوں پر دم کرے
اور پھر خاوند کے سامنے آئے
ان شاءاللہ شوہر محبت کرے گا
° یہ عمل مسلسل چالیس دن کرنا ہے °
ان شاءاللہ بہت مفید ہوگا
(2) مزے کی بات ہے اگر بیوی محبت نہ کرتی ہو اور شوہر بھی یہی عمل کرے گا تو فائدہ ہوگا
(3) اور جو کوئی اس طرح سرمہ لگا کر گھر سے نکلے گا اس سے لوگ محبت کیا کریں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
