اسلامی_طرزِتربیت 158
لا قيمة للخشب امام الذهب ولكن عند الغرق تختلف الحسابات
سونے کے مقابلے میں لکڑی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی مگر ڈوبنے کے وقت سب حساب الٹے ہو جاتے ہیں
کیونکہ پانی پر لکڑی تیرتی ہے اور سونا ڈوبتا ہے
معلوم ہوا
جو بے وقت کام کرے گا وہ ڈوبے گا
جو ہر رشتے کو اس کی اہمیت نہیں دے گا وہ ڈوبے گا
جو یہ نہیں سمجھے گا کہ کس سے کب کیا کام لینا ہے وہ ڈوبے گا
ایک حیران کن بات سمجھیں
بیس منزلہ عمارت پر فخر کرنا مگر ریت مٹی کے ایک ذرے کو حقیر جاننا بیوقوفی ہے
اس کو یوں سمجھیں کہ بیس منزلہ عمارت کس سے بنی؟ اینٹوں سے!
اینٹ کس سے بنی؟
مٹی سے اور مٹی کی ایک مٹھی ذرے ذرے سے مل کر بنی ہے اگر وہ ذرہ نہ ہو نہ مٹھی ہو نہ اینٹ ہو نہ دیوار ہو نہ عمارت ہو
آپ تاجر ہیں کسی ادارے کے مالک ہیں کسی فیکٹری کے مالک ہیں تو ایک ایک مزدور کے آپ محتاج ہیں
آپ اس کی وجہ سے قائم ہیں
اگرچہ وہ مزدوری لیتا ہے وہ مزدور لکڑی کا وہ تختہ ہے جو آپ کو ڈوبنے سے بچا سکتا ہے
لہذا غرور تکبر سے کام نہ لیں ہر ایک کی اہمیت کو سمجھیں
ہر ایک کو اس کا مقام دیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
