یہ لیکن ویکن کیا ہے؟

اسلامی_طرزِتربیت 157

آپ کی ساری بات ٹھیک ہے لیکن
آپ ٹھیک فرما رہے ہیں مگر
آپ حق بجانب ہیں پر
ایسی باتیں کرنے والوں کو چپیڑیں مارنے کو دل کرتا ہے
میں نے اپنی زندگی میں سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں ایک بھی ایسا شخص نہیں دیکھا جیسے لوگ پہلے زمانے میں تھے کہ ایک جملے سے قائل ہو جائیں
تسلیم کر لیں
ہتھیار ڈال دیں
گھنٹوں بحث و تکرار کے بعد پھر وہی لیکن,اگر, مگر, وغیرہ آجاتے ہیں
یہ ہٹ دھرمی کا دور ہے
تسلیم کرنا سیکھیں
تسلیم کرنے والا سلامت رہتا ہے
ہر بات تسلیم کر کے اگر مگر, لیکن وغیرہ سے تنقید کرنے کا ذہن ختم کریں
یا تو سرے سے ہی انکار کریں اور سامنے والے کے سامنے مضبوط دلائل سے کھڑے ہو جائیں
متذبذب نہ ہوا کریں کہ آپ ٹھیک تو ہیں لیکن
او بھائی یہ لیکن ویکن کیا ہے؟
جب آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ سامنے والا ٹھیک کہ رہا ہے تو پھر لیکن کیوں؟
حق قبول کرنا ایمانی نشانی ہے جبکہ حق سے اعراض شیطانی نشانی ہے
اور یہ بات صرف دین کے معاملات میں صادق نہیں آتی بلکہ روز مرہ کے معاملات میں بھی مکمل صادق آتی ہے
لہذا آپسی معاملات میں حق قبول کرنا سیکھیں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top