اپنی عقل کا جائزہ لیا کریں

اسلامی_طرزِتربیت 186

سیدی عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا
تین چیزیں تین چیزوں پر دلالت کرتی ہیں

الرسول على المرسل والهدية على المهدي والكتاب على الكاتب
قاصد
قاصد بھیجنے والے کی عقل پر
تحفہ
تحفہ دینے والی عقل پر
کتاب
کتاب لکھنے والے کی عقل پر

❗بهجة المجالس لابن عبد البر ❗
حسنِ اختیار بڑی شے ہے
حسنِ اختیار حسنِ عقل پر دال ہے
انسان کی زندگی میں دو طرح کی چیزیں ہیں ایک اختیاری دوسری اضطراری تو اختیاری چیز میں تحمل و تمہل سے کام لیں عقل و تجربہ و مشاہدہ سے کام لیں رائے و مشورہ سے کام لیں
اختیاری شے میں عقل کو کھلی چھوٹ دیں
جبکہ اضطراری تو عقل کو شکست دے کر آپ کی زندگی میں چھائی ہوتی ہے
اس سے کیسے نمٹا جائے ؟
کیونکہ جو سے دل سے ہو وہ عقل کی ایک نہیں سنتی تو کیسے حل کریں ؟
میرے مطابق اضطراری شے کو علم سے مات دی جا سکتی ہے
کیونکہ علم والے نفس کو دبانے کے ہنر جانتے ہیں

الغرض ہمارا لکھنا ہماری عقل پر دال ہے
کیونکہ عربی مقولہ ہے

عقول الرجال تحت الاسلام
مَردوں کی عقلیں اُن کے قلموں کے نیچے ہوتی ہیں
تحریر میں تنوع اور افکار میں مختلف رنگ مخلتف علوم و فنون میں تحریر ہماری عقل کی جہتوں کی طرف اشارہ کرتی ہے
اور آپ یعنی پڑھنے والوں کی عقل تحریر پر ردِ عمل دینے میں ہے
ہر ایک اپنی عقل کو صحیح استعمال کرے اور وقتاً فوقتاً عقل کا جائزہ لیتا رہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top