اسلامی_طرزِتربیت 187
جب آپ کسی سے بات کرتے ہیں یا ملاقات کرتے ہیں تو تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں
پہلے وہ لوگ
آپ جن کو علوم و فنون و تجربات میں خود سے بڑا سمجھتے ہیں
یا تو ان سے بات نہ کریں اگر کریں تو معاملات ان پر ہی چھوڑ دیں وہ آپ کو چلائیں آپ ان کے سامنے اپنی نہ چلائیں
ورنہ علوم و فنون و تجربات سے محروم رہیں گے
دوسرے وہ لوگ
جو آپ سے علوم و فنون و تجربات میں چھوٹے ہیں ان پر شفقت کریں ان کو چلائیں
اگر وہ من مانیاں کریں تو ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں
یہ لوگ سیکھنے کے اھل نہیں
تیسرے وہ لوگ
جو آپ کے برابر ہیں
اگر یہ لین دین میں کنجوسی کریں تو ان سے دور رہیں
اگر علوم و فنون و تجربات دینے میں تحقیر و تذلیل کا ماحول نہ ہو تو ہمیشہ ساتھ رہیں
سامنے والا بڑا ہو تو عاجزی کریں
چھوٹا ہو تو شفقت کریں
ایک جیسا ہو تو برابری کریں
عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہ کریں
بہر صورت سامنے والے مسلمان کی عزتِ نفس کا بھی لحاظ کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
