اسلامی_طرزِتربیت 185
عظمة العشاق بقدر معشوقهم
عشاق کی شان اُتنی ہے جتنی اُن کے محبوب کی شان ہے
کتابوں کا عاشق عالم ہے
دنیا کا عاشق مردار ہے
دولت و منصب کا عاشق جاہل ہے
آخرت کا عاشق نفیس طبعیت
فانی کا عاشق فانی ہے
اور ابدی ازلی کا عاشق لا فانی ہے
دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جو عاشق نہ ہو
کسی نہ کسی شے کا عاشق ضرور ہوتا ہے
انسان کا یا جانور کا زمین کا یا زیورات کا منصب کا یا واہ واہ کا زندہ رہنے کا یا سیر و سیاحت کا کھانے پینے کا یا پہننے اوڑھنے کا
ہر ایک عاشق ہے
آپ کا شمار کس میں ہوتا ہے
بس اپنی ذات کو دیکھیں کہ بے کار چیز کے عشق میں نہ پڑیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
