عشاقِ_تاریخِ_اسلام 7
کوئی ہے ؟
حریمِ خلافت میں اونٹوں پہ لد کر
چلے آتے تھے مصر و یوناں کے دفتر
ہے کوئی تاریخ کا عاشق ؟
ہے کوئی اندلس کے محلات کا شوقین ؟
ہے کوئی خراسان کے دور دراز علاقوں کا محب ؟
ہے کوئی بغداد کی گلیوں میں گھومنے والا مجنوں ؟
ہے کوئی نیشاپور, قزوین, ثمرقند, رے, ھرات, مرو, اصفہان دیارِ بکر, حجاز, قرافہ, صنعاء, ترمذ, فرغانہ کا چاہنے والا ؟
ہے کوئی اموی و عباسی دورِ خلافت کا قاری ؟
ہے کوئی شعراءِ عرب کا جاننے والا ؟
ہے کوئی ادباء عرب کا ماننے والا ؟
ہے کوئی سیر و تراجم پر جان چھڑکنے والا ؟
ہے کوئی مفسرین و محدثین و متکلمین و فقہاء کے حالات زندگی کو گہرائی میں جا کر یوں پڑھنے والا کہ گویا اسی معاشرے کا حصہ ہو ؟
ہے کوئی اونٹوں کی قطاروں کو دیکھنے والا؟
ہے کوئی گھوڑوں کی ہنہناہٹ کو سمجھنے والا؟
ہے کوئی تلواروں کی جھنکار پر مست ہونے والا؟
ہے کوئی عروجِ اسلام کے قصوں کا چاہنے والا؟
اللہ اللہ
إني عبدالله ولن يُضيّعني
✍️ #سیدمہتاب_عالم
