عشاقِ_تاریخِ_اسلام 6
بغداد ایک عشق ہے
بغداد بس بغداد ہے
سب سے پہلے بغداد کے بارے کہا گیا
إنها لصيّادة تصيد الرجال ومن لم يرها لم ير الدنيا
بغداد مَردوں کا شکار کرنے والا شکاری ہے اور جس نے بغداد نہیں دیکھا اس نے دنیا نہیں دیکھی
{نشوار المحاضرہ }
ابو القاسم التنوخی فرماتے ہیں
من محاسن الإسلام يوم الجمعة ببغداد وصلاة التراويح بمكة ويوم العيد بطرسوس
اسلام کے حسن میں سے ہے کہ جمعہ بغداد میں , تراویح مکہ میں , اور عید طرطوس میں پڑھے جائیں
نشوار المحاضرہ میں ہے
إذا خرجت من العراق فالدنيا كلّها رستاق
جب آپ عراق سے نکل جائیں تو ساری دنیا آپ کو دیہات لگے گی
کیونکہ بغداد عراق میں ہے
بغداد کو عروس البلاد { شہروں کی دلہن } کہا جاتا ہے
بغداد عشق ہے
لوگوں کو رات محبوب کے ساتھ گزارنا پسند ہے جبکہ مجھے رات بغداد کے بارے پڑھتے ہوئے گزارنا پسند ہے
بغداد ایک حقیقی تاریخ ہے
چلیں میرا ہاتھ پکڑیں بغداد کی الف لیلوی گلیوں میں گھوم آتے ہیں
جس نے بغداد نہیں دیکھا باقی دنیا دیکھنا اس کے لیئے فضول ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
