پیر کو مردار بطور نذرانہ دینے والے

اسلامیطرزِتربیت 131

جدید پیروں کے جدید نذرانے

نذرانہ پیسوں کا ہی کیوں ہوتا ہے؟
کیا پیر صاحب مالی طور پر کمزور ہیں؟
اگر پیر مالی کمزور ہے تو وہ تمہاری مالی حالت کیا ٹھیک کرے گا؟
پیسہ پیر کے لیئے زیادہ اہم ہے یا ایصالِ ثواب یا کوئی کتاب؟

پیر کو مال دیکر آخرت جمع کرنا کھلی حماقت ہے
اور اگر کوئی پیسے پر ہی خوش ہو وہ ضال و مضل ہے

پیر کو ایصال ثواب کیوں نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ زندہ لوگوں کو بھی ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے

°°° پیر کو کوئی کتاب کیوں نہیں نذرانے میں دی جاتی کہ بڑا کتب خانہ بنا کر جہالت سے نکلے اور دوسروں کو نکالے °°°

پیر کو پیسہ دیتے ہو کیوں؟
پیر بھوکا ننگا ہے؟
پیر مال کا طالب ہے؟
تو پھر شیطان ہوا
پیر دیندار ہے تو مال و دولت کا نہیں نیکی کا حریص ہوگا

سمجھ سے بالا تر ہے کہ پیر کو نذرانے میں وہ شے دیتے ہو جس کو پیروں کے پیر مولائے کل شیرِ خدا اسد اللہ الغالب امام المشارق و المغارب علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے مردار فرمایا
الدنیا جیفۃ و طالبھا کلاب
دنیا مردار ہے اور اس کے طالب کتے ہیں

پیر کو مردار پیش کر کے آخرت کے درجات چاہتے ہو؟
بڑے جاہل ہو

ان سے بڑے جاہل وہ جو مزارات پر گلے و بکس وغیرہ میں پیسے ڈالتے ہیں گویا یہاں پیسے ڈالے وہاں صاحبِ مزار کے درجات بلند ہوگئے ہوں

پیر کو مردار پیش نہ کریں اسی مردار کھانے کی وجہ سے اکثر پیروں کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے

یہ پرانے طریقے پرانے پیروں کے تھے
اب نئے پیروں کے نئے قسم کے نذرانے ہیں یعنی یورپ و امریکہ کا ویزہ بطور نذرانہ پیش کیا جاتا ہے

اب آپ کو ہر سلسلے کا پیر یورپ کے ہر کونے میں مستقل یا سال میں دو بار چکر لگاتا نظر آئے گا
کوئی کمبخت افریقہ کے قبائلی لوگوں پر اپنا فیض لٹاتا نظر نہیں آئے گا
کوئی پیر عرب کے ممالک میں اپنا دھندہ کرتا نظر نہیں آئے گا
کیونکہ افریقہ کے جنگلوں میں پیر صاحب کی نورانی سکن خراب ہو جائے گی
اور عرب میں پیر صاحب کی جہالت آشکار ہو جائے گی جب پیر صاحب قرآن کی ایک ایت درست مخارج سے نہ پڑھ سکیں گے تو عربی جوتے مار کر بھگا دیں گے

بس پھر پیروں کو یورپ کے ٹھنڈے ماحول اور گوریوں کے نورانی جلو میں جلوس نکالنا پسند ہوا
° علماء بیچارے گرمیوں میں مری , کشمیر نہیں جا سکتے اور پیر چھٹیاں انجوائے کرنے یورپ پہنچ جاتے ہیں °

ہمارے بر صغیر کے علماء و پیروں سے زیادہ کام عرب و ترکی کے لوگ یورپ میں کر رہے ہیں

کئی جلدوں پر مشتمل کتاب مرتب ہو سکتی ہے کہ عربوں اور ترکوں کی بدولت کتنی کثرت سے لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں
جبکہ بر صغیر کے پیر و خطیب وہی موج مستی ہے یورپ کی بستی ہے
مالداروں کو سوچنا چاہئے کہ جو پیسہ پیروں پر لگاتے ہیں وہی پیسہ علماء پر لگائیں طلباء پر لگائیں تو آپ کی قبر روشن ہوگی

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top