اسلامی_طرزِتربیت 180
أخاكَ أخاكَ إنّ منْ لا أخَ لهُ كَسَاعٍ إِلَى الْهَيْجَا بِغَيْرِ سِلاَح أو كطائرٍ بغيرِ جناح
تیرا بھائی ہی تیرا بھائی ہے
جس کا بھائی نہیں وہ میدانِ جنگ میں بغیر اسلحہ جانے والے کی طرح ہے یا بے پر پرندے کی طرح ہے
بیویوں کے کہنے پر بھائیوں کو چھوڑنے والے نہایت احمق و بد دماغ لوگ ہوتے ہیں
بھائی مضبوط کمر ہوتا ہے
الله رب العزت نے سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو فرمایا
سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ
ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی سے قوت دیں گے
بھائی بازو ہیں
ان کو کمزور کرنا خود اپاہج ہونا ہے
شیطان کا کارگر وار جو وہ خواتین پر کرتا ہے شوہر کے رشتہ داروں سے خوامخواہ کا بیر رکھنا ہے
کبھی شوہر نے بیوی کے رشتہ داروں سے بیر رکھا ؟
نہایت کم مثالیں ہوں گی
اور پھر عورت ایسے رشتہ داروں سے دشمنی کرتی ہے اور شوہر کو بدظن کرتی ہے کہ جن کے بغیر مرد کا وجود ہی نہیں رہتا یعنی شوہر کی ماں آپ نے بہت کم شوہر کے باپ سے بہو کی دشمنی دیکھی ہوگی اسی طرح شوہر کا بھائی کہ وہ شوہر کی مضبوط پیٹھ ہوتا ہے
احمق ترین وہ مرد ہے جو عورت کی بات سن کر تیوری چڑھائے اور فیصلہ کرے
جن لوگوں نے بہو کو کچھ بھی کہا ان کا مسئلہ بہو سے ہے شوہر سے نہیں تو وہ ان سے خود نمٹنے کی بجائے شوہر کو متنفر کیوں کرتی ہے ؟
شریعتِ مطہرہ نے شوہر کا وارث اس کے بھائی کو بنایا ہے بیوی کے بھائی کو نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
