اسلامی_طرزِتربیت 181
حاکمیت صرف اللہ کی بندے اس کے نائب ہیں
مگر عملی طور پر یہاں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی یہ لوگ مانتے نہیں ہیں
نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ھے جبکہ قوانین و طریقہ کار غیر اسلامی ہیں
اگر حاکمیت اللہ کی مانتے اسلامی ملک مانتے تو
سود کا نظام ختم ہوتا جو کہ اللہ سے اعلان جنگ ھے
غیر مسلموں سے جزیہ لیا جاتا جبکہ یہاں مسلمانوں سے بھی ٹیکس لیا جاتا ھے
نظامِ تعلیم اسلامی ہوتا جبکہ یہاں لبرل ازم اور ڈاورن کے کفریہ عقائد پڑھائے جاتے ہیں
مساجد کی تعمیر اور خرچہ حکومت کے فنڈ سے ہوتا جبکہ یہاں مساجد کو شہید کیا جاتا اور بجلی گیس کا بل لیا جاتا اور مندر و گردوارے حکومتی پیسوں سے تعمیر کئیے جاتے ہیں
نماز پڑھنے کا حکم حکومتی ہوتا نہ پڑھنے پہ سزا ہوتی مگر یہاں حکومتی اداروں میں جمعہ و جماعت پہ پابندی ہوتی ھے
سنیما ہالز اور کھیل کود کے ادارے بند ہوتے جبکہ یہاں مساجد و مدارس بند کئیے جاتے ہیں
اداکاروں گلوکاروں کی حوصلہ شکنی کی جاتی جبکہ یہاں ان کو صدارتی ایوارڈ دیا جاتا ھے
زکوۃ اسلامی طریقے کے مطابق وصول کی جاتی مگر یہاں ٹیکس زکوۃ کے انداز میں چھینا جاتا ھے
اسلامی احکامات پہ عمل درآمد کروایا جاتا مگر یہ اسلام پہ عمل کرنا مشکل بنا دیا گیا ھے
جمہوریت غیر اسلامی شے ہے اسکے ذریعہ اسلامی حکومت بنانا بیل سے دودھ لینے کے مترادف ہے
جمہوریت کی چھتری آفتابِ اسلام کی شعاعوں کو ارضِ مقدس تک پہنچنے سے مانع ہے جس پاک سر زمین پر اسلام کے پھول اُگنے تھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
