حق کی محبت

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 92

قلت للحب لن أموت حتى أعرفك قال الحب من يعرفني لا يموت

میں نے محبت کو کہا جب تک تجھے پہچان نہ لوں میں نہیں مروں گا
محبت نے کہا
جو مجھے پہچان لے وہ مرتا ہی نہیں
❗ الرومی ❗
جس پر محبت کے راز کھل گئے وہ نہ مرتا ہے نہ فناء ہوتا ہے
کیونکہ جب فناء ہوگا تو ایسی بقاء پائے گا کہ ابدی ہو جائے گا
بقول شاعر
جو کوئی بھی تیری راہ میں مر گیا اپنی ہستی کو وہ جاویداں کر گیا
میں شہیدِ وفا ہو گیا ہوں تو کیا زندگی میرے گھر سے کہاں جائے گی ؟
بِلا محبتِ حق زندگی بھی موت ہے اور حق کی محبت میں موت بھی تحفہ ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top