عشقِ_سیدِ_عالم 31
نجد ہر اونچی زمیں (ٹیلے وغیرہ) کو کہا جاتا تھا
پھر بلندی کی وجہ سے عرب کے ایک مخصوص علاقے کو نجد کہا جانے لگا
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان سے جاری ہوا کہ نجد سے شیطان کا سینگ نکلے گا تو اس وقت سے نجد ایک گالی بن گیا اور بلندی ہستی سے بدل گئی
مدینہ پاک کا پہلا نام یثرب (بیماریوں کا شہر) تھا
مگر جب رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہاں تشریف آوری ہوئی تو مدینہ طیبہ (پاک شہر) مدینہ منورہ (نوارنی شہر) کہلانے لگا
بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جو مدینہ کو یثرب کہے وہ بعد میں اسکا کفارہ ادا کرے
اس طرح کے
دس بار مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ کہے
اصل بات تو یہ ہے
پیا جس کو چاہے سہاگن وہی ہے
محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس سے نگاہ پھیر لی وہ بلندی سے پستی میں جا گرا
اور جس پہ نگاہ رحمت فرما دی وہ وباؤں سے نکل کر شفاء خانہ بن جاتا ھے
محبوب نے جس خاک پر قدم رکھا وہ سونے سے قیمتی ہوگئی
محبوب نے جس چیز پر ہاتھ رکھا وہ تمام جہانوں کو محبوب ہوگئی
محبوب کی نگاہ جس پر پڑی وہ قیمتی ہوگئی
بات وہی ہے
پیا جس کو چاہے سہاگن وہی ہے
صلی الله علیہ وآلہ وسلم
سیدمہتاب_عالم# ✍️
