چائنیز عاشق رسول خاتون

عشقِ_سیدِ_عالم 30

ایک عربی شخص جو کہ چائنہ میں بزنس کرتا تھا
وہاں چائنہ میں جس چائینی شخص سے اسکے بزنس کا تعلق تھا اس عربی کو اس کی بیٹی سے محبت ہوگئی

عربی نے اس لڑکی کے باپ سے شادی کی بات کی باپ نے بیٹی سے پوچھا تو بیٹی نے کہا مجھے منظور ہے

مگر
میرا حق مہر مدینہ پاک میں رہائش ہوگا
یعنی وہ حق مہر مال و دولت نہیں مدینہ پاک میں رہائش چاہتی تھی
عربی نے اسکی شرط تسلیم کر لی
شادی کر کے اس خاتون کو مدینہ پاک لے آیا
اس لڑکی نے شادی کے پہلے سال ہی جب اس کا بیٹا پیٹ میں تھا ایک سو بار قرآن پاک مکمل پڑھا
یعنی نو ماہ میں سو بار قرآن پاک کی تلاوت کی تھی
جب ان کا بیٹا پیدا ہوا تو درود پاک پڑھتی تھی

اس کی برکت سے اس بچے نے چھ سے سات سال کے کی عمر میں قرآن کریم کو حفظ کر لیا اب وہ پانچ لہجوں میں قرآن پاک پڑھتا ھے

اور بہت سی احادیث اسناد و متن کے ساتھ اس بچے کو یاد ہیں
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں میں بھی وہی جذبہ پیدا کرے کہ حفظ قرآن و حفظ احادیث میں آگے بڑھیں
سچ کہا گیا
الام تصنع الامۃ
ایک ماں پوری امت بناتی ھے

کسی عورت کا دل فیشن کے لیئے دھڑکتا ہے تو کسی کا دل صاف گھر کے مچلتا ہے تو کسی کا دل زیورات کے لیئے بے تاب رہتا ہے تو کسی کا دل کھانوں کا شوقین رہتا ہے
کسی خاتونِ اسلام کا دل کتابوں کے لیئے مچلتا ہے تو کسی کا دل تلاوتِ قرآن کریم میں لگتا ہے تو کسی کا دل مدینہ پاک کی یاد میں روتا ہے
ماں کا دل جس کے لیئے تڑپے گا اولاد وہی چاہے گی
ناز و نعم میں پالنے کی بجائے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کی گھٹی دیں
دودھ پلائیں تو نعتِ سرکارِ دوعالم پڑھ کر پلائیں تاکہ آپ کی اولاد آپ کے لیئے نجات کا سبب بنے نہ کہ عذاب کا سبب بن جائے


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top