ہر لمحہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دیدار کا طریقہ

عشقِ_سیدِ_عالَم 20

درود پاک پڑھنے کے تین باکمال انداز

سیدی احمد بن عجیبہ رحمہ اللہ نے فتوحات الٰہیہ میں فرمایا
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھنے والے تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں

پہلی قِسم
وہ طبقہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیتِ محمدیہ یعنی بشریت پر درود بھیجتا ہے یہ لوگ اہل حجت ہیں
جب یہ کثرت سے درود پاک پڑھتے ہیں تو ان کے دلوں پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک صورت مبارکہ نقش ہو جاتی ہے
یہ لوگ اکثر خواب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرتے رہتے ہیں
اور کبھی کبھار روح مبارکہ جسمانی صورت میں متشکل ہو کر بیداری میں زیارت کرواتی ہے

دوسری قِسم
کے وہ لوگ جو درود پاک پڑھتے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورِ محمدیہ مبارکہ کا تصور جماتے ہیں
یہ لوگ اھل شہود میں سے ہیں اور یہ اکثر بیداری کے عالم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرتے ہیں

تیسری قِسم
کے وہ لوگ ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت مبارکہ یعنی حقیقت محمدیہ پر درود پڑھتے ہیں یہ اھل رسوخ و تمکین ہیں
ایک لمحہ کے لئے بھی ان کی نگاہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک چہرے کی طرف دیکھنے سے محروم نہیں ہوتی

یہ ہر وقت زیارت سے مستفیض ہوتے ہیں

{فتوحات الٰہیہ لابن عجیبہ}

سیدی ابو العباس المرسی فرماتے ہیں
لو غاب عني رسول الله صلى الله عليه وسلم ساعة ما عددت نفسي من المسلمين

اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ذات ایک ساعت بھی میرے نگاہ سے غائب ہو جائے تو میں خود کو مسلمان نہ سمجھوں

سیدی علی الجمل العمرانی کہتے ہیں

ما ذكرتُ رسولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم ولا خطر على قلبي إلا وجدتني بين يديه

میں نے جب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کیا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال میرے دل میں آیا تو اسی وقت میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کر لیا اسی وقت آپ نے کرم فرما دیا
❗تفسیر بحر المدید لابن عجیبہ ❗
جو اولیاء کرام پر وقت دیدارِ نبی پاک کرتے ہیں ان کو حضوری ولی کہتے ہیں
یعنی ہر وقت حضور کی بارگاہ میں رہتے ہیں
ہر کام بلکہ حرکت و سکون بے اجازتِ حضور نہیں کرتے

کچھ ایسا کر دے میرے کِرد گار آنکھوں میں
ہمشیہ نقش رہے روئے یار آنکھوں میں

اللہ ربّ العزت ہمیں بھی اھل رسوخ و تمکین میں سے بنائے

یہ ساری برکات درودِ پاک کی کثرت کرنے سے نصیب ہوتی ہیں
اصل نکتہ یہ ہے
جب کوئی بار بار درود شریف پڑھتا ہے
اس کا نام حضور سید عالم صلی الله علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں پیش کیا جاتا ہے
بار بار نام اس بلند بارگاہ میں پہنچے تو کسی دن دریائے رحمت جوش میں آ ہی جاتا ہے
اور یوں ان کی توجہ درود شریف پڑھنے والے کی طرف ہو جاتی ہے
اور جب اُن کی توجہ ہوتی ہے تو بقول حسان الھند احمد رضا خان بریلوی کے
جب آ گئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں
جلتے بجھا دیئے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں

اللھم صل و سلم و بارک علی سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top