ہمارے سردار کل جہانوں کے سردار ہیں

عشقِ_سیدِ_عالَم 21

عبد العزیز الشھاوی مصر کے شافعی سنی عالم ہیں
انہوں نے اپنی جوانی میں ایک بار فرمایا
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے سیدنا محمد کہنا جائز ہے
وہاں موجود ایک بدبخت نے انکار کیا
شیخ نے فرمایا
اگر میں سیدنا محمد کہوں تو فرشتے میرے نامہَ اعمال میں گناہ لکھیں گے
وہ بیغرت کہنے لگا
جی ہاں
شیخ نے فرمایا
میں اس پر راضی ہوں کہ میرے نامہَ اعمال میں خطاء ہو تو وہ سیدنا محمد لکھا ہوا ہو

کیونکہ عرب کے بعض بدو حضور سیدِ عالم شاہِ آدم و بنی آدم صلی الله علیہ وسلم کے لیئے لفظ سیدنا ہمارے {سردار} کہنے کو ناجائز کہتے ہیں
جبکہ وہ خود ناجائز پیدا وار ہیں
وہ سیدنا کہنا گناہ کہتے ہیں
تو شیخ نے جواباً فرمایا
کہ ہر گناہ لکھا جاتا ہے تو کیا ہی مزے کی بات ہے بقول تمہارے میرے نامہَ اعمال میں جو گناہ لکھا جائے وہ سیدنا محمد کہنا ہو
صلی الله علیہ وسلم
امام ابن عطاء اللہ السکندری فرماتے ہیں
وإياك أن تترك لفظ السيادة ففيها سر يظهر لمن لازم هذه العبادة
حضور کے لیئے سیدنا کا لفظ ترک کرنے سے بچو کیونکہ اس عبادت کو ہمیشہ کرنے والے پر اس کے راز ظاہر ہوتے ہیں
{مفتاح الفلاح}
یعنی سیدنا کہنا عبادت ہے اور جو ہمیشہ یہ کہتا ہے وہ اس کے خاص راز پا لیتا ہے
درود شریف و اذکار میں سیدنا کا اضافہ کریں عبادت میں مٹھاس اور اوراد و وظائف کی قوت محسوس کریں گے
حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا

أَنَا سَیِّدُ وَلَدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ
میں قیامت کے دن بنی آدم کا سردار ہوں

{مسلم شریف}

فرشتے خِدَم رسول حِشم تمامِ اُمَم غلامِ کرم
وُجُود و عَدم حُدوث و قِدم جہاں میں عِیاں تمہارے لئے

فرشتے و انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام امتیں حتی کہ ہونا نہ ہونا سب آپ کے لیئے ہے

اِصالتِ کل امامتِ کل سِیادَتِ کل اِمارتِ کل
حکومتِ کل وِلایتِ کل خدا کے یہاں تمہارے لئے

اولین و آخرین پر حکومت اور خدا رب العالمین کی مخلوق پر سرداری آپ کے لیئے ہی ہے

اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top