کچھ لوگ جوان کیوں نظر آتے ہیں؟

اسلامی_طرزِتربیت 99

کچھ لوگ اپنی اصل عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں
اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟

ان کے سینے کی کشادہ , ان کی نیک نیتی واضح اور ان کے لوگوں کے بارے نظریات حسد و کینہ سے پاک ہونے کی وجہ سے ہر ہفتے ان کے چہرے کے خلیات کی تجدید ہوتی رہتی ہے

ان کے مثبت خیالات جو ان کے جسم کے خلیات کو زندہ رکھتے ہیں
ان کے چہرے کی سکن ہر وقت غصے سے یا جلنے بھننے سے سکڑتی نہیں ہے

ان کی معاف کرنے والی روحیں اور خوش مزاج دل جو تازہ خون کو مسلسل حرکت میں رکھتا ہے
ان کے دماغوں میں چالاکیوں کی جلن نہیں ہوتی
وہ دشمن اور دوست کے ساتھ مستقل مسکراہٹوں کے ساتھ پیش آتے ہیں جس وجہ سے خون کی گردش چہرے کو تازہ رکھتی ہے

ان کے دل خود کو اکثر ملامت کرتے ہیں کہ کسی دوسرے کے حقوق کی ادائیگی میں کمی کوتاہی نہ کریں اسی احتیاط میں سنبھل کر رہتے ہیں اور غموں پریشانیوں سے صاف رہتے ہیں

ان کے چہروں پر قناعت کے آثار نمودار ہوتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے ملازمین بھی زیادتی کر لیں تو وہ یہ سوچ کر چپ ہوجاتے ہیں کہ مظلوم ہونا ظالم ہونے سے ہزار درجہ بہتر ہے
اور جو قناعت جیسے ہنر میں ماہر ہو وہ کبھی ڈپریشن ٹینشن , ہارٹ پرابلم , ذہنی دباؤ اور دلی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتا جبکہ یہی مسائل انسان کو جلد بوڑھا کر دیتے ہیں

لہذا اپنے دلوں کو حسد تکبر کینہ جلن سے پاک رکھیں جوان رہیں گے
قناعت صبر اور کشادہ دل رکھیں حسین رہا کریں گے
جس کا دل مسلمانوں کے کینے و بغض سے پاک ہوتا ہے اس کا چہرہ تازہ رہتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top